Author: رفتار

اس رفتار پوڈ کاسٹ کے مہمان بہت دلچسپ ہیں۔ آپ کیریئر کے کئی سال شعبۂ بینکاری سے منسلک رہے، بینک اسلامی کے صدر بنے اور اس کے بعد کچھ نیا کرنے کے لیے بینکاری ہی چھوڑ دی۔ یہ ہیں، جناب حسن بلگرامی صاحب۔ اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے ان سے بینکاری اور دیگر معاشی امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے پاکستان کے شعبۂ بینکاری میں شدید دباؤ اور سخت مشکلات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس شعبے کو انتہائی دباؤ میں کام کرنے والا شعبہ قرار دیا اور اس شعبے سے منسلک افراد کی صحت متاثر…

مزید پڑھیں

جو پہلے سے ٹیکس دیتا ہے، اس پر ٹیکس مزید بڑھاتے جاؤ۔ حکومت نے یہی کچھ اس بجٹ میں ہمارے ساتھ کیا ہے۔ دودھ سے لے کر تنخواہوں تک پر کئی فیصد ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ آخر اس بجٹ میں عوام کے ساتھ ہوا کیا ہے؟ اور کیا حکمرانوں نے بھی اپنے اخراجات کم کیے ہیں؟ ہماری معیشت میں کیا چل رہا ہے؟ اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے انہی اہم معاملات پر بات چیت کی اور اس میں ہمارا ساتھ دیا جناب خرم شہزاد صاحب نے۔ آپ ماہر معیشت اور انویسٹمنٹ بینکر ہیں۔ گفتگو کے دوران ہمارے مہمان…

مزید پڑھیں

معروف ماہر اقتصادیات اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے رفتار پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے سیاسی اور سماجی منظر نامے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے جو انکشافات کیے وہ واقعی چونکا دینے والے تھے۔ پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے شبر زیدی نے نشاندہی کی کہ اب ’’پلاٹ‘‘ گھروں کے بجائے سرمایہ کاری کے اثاثے بن گئے ہیں اور اسی وجہ سے عام آدمی کے لیے سستی رہائش کا فقدان ہے۔ انہوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) سے کے بارے میں کئی سوالات اٹھائے جن میں…

مزید پڑھیں

وہ کراچی کی سول سوسائٹی کی آنکھ کا تارا تھی۔ ویلنٹائنز ڈے پر ہاتھ میں سرخ گلاب لے کر مسجدوں کے باہر کھڑی ہو جاتی اور نعرے لگاتی، ’’فاصلہ نہ رکھیں، پیار ہونے دیں‘‘۔ یہ تھیں تیز ہوا میں جلتے دیے جیسی سبین محمود۔ اُن دنوں پورا ملک بم بلاسٹس اور خود کش دھماکوں کی زد میں تھا۔ گھٹن کے ماحول میں سبین کو ایک کھڑکی کھولنے کا خیال آیا۔ یوں کراچی میں دی سیکنڈ فلور یا T2F بن گیا۔ اب تو یہاں آرٹسٹ، میوزیشینز، رائٹرز اور اسٹوری ٹیلرز آتے اور اپنا دل کھول کر رکھ دیتے۔ یہاں کافی بھی…

مزید پڑھیں

اس پوڈ کاسٹ میں ہم نے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملکی معیشت کی تشکیل میں پاکستان کے اشرافیہ طبقے کے کردار کا جائزہ لیا۔ ممتاز ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس بات کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں امیر اور بااثر افراد کس طرح معاشی پالیسیوں، کاروباری رجحانات اور ترقیاتی اقدامات کو چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہ ایلیٹ کلاس کے فیصلے مقامی مارکیٹوں سے لے کر بین الاقوامی تجارت تک ہر چیز کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے معاشی عدم مساوات اور طاقت کی حرکیات پر بھی روشنی…

مزید پڑھیں

پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا؟ آگے کیوں نہیں بڑھتا؟ کیا کسی قوم کا تعلیم پر توجہ نہ دینا، اس کی ناکامی کی وجہ ہوتی ہے؟ کیا ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہے کہ اس میں کسی غریب کا بچہ پڑھ کر ترقی کر سکے؟ یا امیر آدمی بن سکے؟ کیا ہماری جامعات صرف ڈگریاں بانٹتی ہیں؟ یا طالب علم کو کوئی ہنر بھی سکھاتی ہیں؟ اس پوڈ کاسٹ میں ہم تعلیمی نظام سے جڑے ان معاملات پر بات کریں گے۔ اس کے لیے ہم نے مدعو کیا ایک ایسی جامعہ کے وائس چانسلر جس کی صد سالہ تاریخ ہے، آپ ہیں…

مزید پڑھیں

رحمت اللعالمین ﷺ کو غصہ بہت کم آیا کرتا تھا۔ مگر آج، چہرہ مبارک غصے سے لال ہو رہا تھا۔ ان کے سامنے کوئی اور نہیں، بلکہ ان کے اپنے منہ بولے پوتے کھڑے تھے۔ اسامہؓ تڑپتے ہوئے یہ خواہش کر رہے تھے کہ کاش! وہ آج ہی مسلمان ہو جاتے۔ کم از کم اس ڈانٹ سے، اس گناہ سے تو بچ جاتے۔ وہ آج حضور ﷺ کے سامنے سر جھکائے اپنی ایک غلطی کا اعتراف کرنے کھڑے تھے۔ غلطی ایک ہی تھی، مگر تھی بہت خوفناک۔ ایک مسلمان کا قتل۔ حضور ﷺ نے پوچھا، کیا تمہارے قتل سے پہلے…

مزید پڑھیں