Author: رفتار

یہ سال 2006 کی بات ہے۔ آئی جی سندھ اپنے کمرے میں بے چینی سے ٹہل رہے ہیں۔ ان کے چہرے پر پریشانی ہے۔ اور کیوں نہ ہوں؟ سات روز میں سات پولیس والے مارے جا چکے ہیں۔ ملیر کے علاقے سعود آباد میں یہ ایک ایسی واردات تھی جس نے عوام کے محافظوں کا خون خشک کر دیا تھا۔ آرڈر جاری ہوا کہ کوئی جوان وردی نہیں پہنے گا اور نہ ہی پولیس کی سفید موٹر سائیکل استعمال کرے گا۔ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ قاتل کا اب تک کوئی اتا پتہ نہ تھا۔ نہ گواہ…

مزید پڑھیں

جو ٹیکس نیٹ میں نہیں، اسے باہر ہی رہنے دو۔ مگر جو پہلے سے ٹیکس دیتا ہے، اس پر مزید ٹیکس بڑھا دو۔ یہ ہے پاکستان کی ٹیکس پالیسی کا خلاصہ جس پر حکومت مستقل مزاجی سے عمل کر رہی ہے، اور اس کا سب سے بڑا نشانہ بن رہی ہے ہماری سیلریڈ کلاس یعنی تنخواہ دار طبقہ۔ لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیکس دے دے کر تنخواہ دار طبقے کی ہمت بھی جواب دے گئی ہے۔ پورے ملک میں "ٹیکس کم کرو" مہم زور پکڑ رہی ہے۔ یہ مہم ایک عام احتجاج سے کہیں زیادہ ہے -…

مزید پڑھیں

رفتار پوڈ کاسٹ میں ہم نے ایک بار پھر مشہور تجزیہ کار اور معیشت دان شبر زیدی کو دعوت دی اور ان سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران شبر صاحب نے ملک کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات پر اپنے منفرد انداز میں تفصیلی گفتگو کی۔ زیدی صاحب نے بتایا کہ عمران خان اور آرمی چیف عاصم منیر دونوں محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی شخص وزیر اعظم یا آرمی چیف بنتا ہے، تو وہ ایک خاص مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ ایک دلچسپ…

مزید پڑھیں

سینیئر سیاست دان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو ہم نے ایک بار پھر پوڈ کاسٹ میں شرکت کی دعوت دی تاکہ ان کی سیاسی وابستگی، ملکی سیاست کے موجودہ حالات اور مستقبل کے امکانات پر خیالات جان سکیں۔ اس دوران کئی اور اہم امور بھی زیرِ بحث آئے جن میں عمران خان اور ۹ مئی فسادات سے متعلق ان کی آرا بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ محمد زبیر نے اپنی موجودہ سیاسی حیثیت کے بارے میں بتایا کہ وہ اب مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں خود کو پارٹی سے الگ…

مزید پڑھیں

پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی سیاست ’’عمران خان‘‘ کے گرد گھوم رہی ہے۔ اس اہم موضوع پر نظر ڈالنے کے لیے، ہم نے ایک خصوصی پوڈ کاسٹ کا اہتمام کیا جس میں رفتار کے بانی اور معروف تجزیہ کار جناب فرحان ملک شریک ہوئے۔ اس پوڈکاسٹ میں ہم نے عمران خان کی پیچیدہ شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا۔ ان کی زندگی کے سفر کا، جو کہ کرکٹ کے میدان سے وزارت عظمیٰ تک جا پہنچا، تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان کی قیادتی صلاحیتوں، جذباتی فیصلوں اور متنازعہ بیانات پر بھی بات کی گئی۔ فرحان ملک نے خان…

مزید پڑھیں

پاکستان کی معاشی حالت بہت بری ہے، اور عوام کی اس سے بھی بری ہے۔ بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتوں اور اضافی ٹیکسوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ آخر پاکستان کی بنیادی معاشی مسائل ہیں کیا؟ اور یہ کیسے حل ہوں گے؟ اس پوڈ کاسٹ میں ہم اسی پر بات کر رہے ہیں محترمہ منیزہ صدیقی صاحبہ سے۔ آپ سینیئر صحافی ہیں اور پاکستانی کے معاشی اور معاشرتی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ منیزہ صدیقی نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے بجلی کے…

مزید پڑھیں