اتنا جلدی تو کوئی نظروں سے بھی نہیں گرتا جتنی تیزی سے ہمارا روپیا ڈالر کے سامنے گر رہا ہے۔ ۔۔ تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں 300 پر پہنچ گیا ۔۔ اور اوپن بینک میں تو 320 میں بھی مشکل سے مل رہا تھا ۔
پی ڈی ایم حکومت کو گئے ابھی چند ہی دن گزرے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ڈالر کا پٹا کھل گیا ہے ۔۔ جانے سے پہلے شہباز سرکار معیشت سے متعلق بڑے کریڈیٹ لے کر گئی تھی کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ڈیفالٹ سے بچ گئے ۔۔ اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی ۔۔ ڈالر نیچے آرہا ہے ۔۔ یعنی معیشت قدرے سنبھل چکی ہے ۔۔
اگر ان کا یہ دعوے درست تھے تو بھائی اب ڈالر مسلسل اتنا کیوں بڑھتا جا رہا ہے ۔۔ دو ماہ پہلے جب ہمارے فارن زیزروز 3 ارب ڈالر کے آس پاس تھے تب ڈالر 290 کے قریب تھا ۔۔ آج جب ہمارے ہمارے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں تو ڈالر 300 پر کیوں ہے ۔۔
ڈالر کی اس تیزی پر پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان دعویٰ کررہے ہیں کہ ڈالر تاریخی بلندی پر ضرور ہے مگر 300 سے اوپر نہیں جائے گا ۔۔ کل ڈالر گرے گا اور یہ کچھ دنوں میں 270 پر بھی آسکتا ہے
خیر یہ تو ملک بوستان کا دعویٰ ہے ۔۔ آپ کی اس پر کیا رائے ہے کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔

شیئر

جواب لکھیں