عمران خان کی گرفتاری پر کرکٹ اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی غم و غصے اور افسوس کا اظہار کر رہی ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے لکھا کہ عمران خان اکیلے ہیں مگر ان کے ساتھ کروڑوں لوگ ہیں۔ انھوں نے #BehindYouSkipper کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

محمد حفیظ نے عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو ری ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ یہ بہت دردناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔

اداکارہ مشی خان جو عمران خان کی شدید مداح ہیں، انھوں نے بہت سے ٹوئیٹ کیں جن میں وہ جذباتی ہو کر روتے ہوئے نظر آئیں۔ انھوں نے لکھا کہ ہم ایک بزدل قوم ہیں۔ ہم اس لائق نہیں کہ ہم میں آپ جیسا لیڈر ہو۔

عقیقہ اوڈھو نے عمران خان کی عدالت سے گرفتاری کو شرمناک قرار دیا۔ انھوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ  نوٹس لیں اور عمران خان کی ضمانت اور حفاظت یقینی بنائیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو کسی مجرم کی طرح گھسیٹنا شرمناک عمل ہے جس سے سخت صدمہ ہوا۔ 72 سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو یوں گرفتار کیا جائے۔

اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا کہ جو ہورہا ہے وہ بہت قابل نفرت ہے اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

گلوکارہ عینی خالد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔ انھوں نے لکھا کہ عمران خان آپ کے لیے جیل میں ہیں اور وہ آپ کے آئینی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ان کا ساتھ دیں۔

اداکارہ زارا پیرزادہ نے کہا کہ عمران خان کو جس طرح عدالت سے اغوا کیا گیا۔ اس پر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

عمران خان

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا سیاہ دن قرار دیا اور لکھا کہ ہمارے کپتان اور واحد وزیراعظم کو ایسے گرفتار کیا گیا۔ اور کتنا گرو گے؟

عمران خان

گلوکارہ و اداکارہ قرۃ العین بلوچ نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ اب یہ آفیشلی طے ہوگیا کہ ہم ایک جمہوری ملک نہیں ہیں۔

دیگر کئی شوبز شخصیات بھی عمران خان سے اظہار یک جہتی کر رہی ہیں اور عوام سے کہہ رہی ہیں کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاج کریں۔

شیئر

جواب لکھیں