2022 میں پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو دنیا میں 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا
دنیا بہت آگے نکل چکی اگر ہم زراعت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی پر بھی توجہ دیں تو یہ سیکٹر بہت ڈالر کما سکتا ہے ۔۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان میں تیار ڈیجیٹل ایپس کو دنیا میں 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، ڈاؤن لوڈ ایپس رینکنگ میں پاکستان 16 ویں نمبر پر آگیا 2018 میں پاکستان اس رینکنگ میں 27ویں نمبر پر تھا
یعنی 2018 سے 2020 تک پاکستان کی ایپ ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں ہر سال 30 فیصد اضافہ ہوا۔
لاسٹ ایئر24 پاکستانی ڈیولپرز کی 65 گیمنگ ایپس نے پلے اسٹور اور ایپ اسٹور کی ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
گوگل پاکستانی ڈیولپرز کی مدد کے لیے گوگل تھنک ایپس کے ذریعے پاکستانی ایپس انڈسٹری کے لیے اپنی سپورٹ بڑھا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے لاہور میں آف لائن ایپ اور گیمز سے متعلق
"تھنک ایپس" ایونٹ بھی ہوا تھا ۔ جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ایپ کی ترقی کو فروغ دینا اور اس کو سپورٹ کرنا تھا۔
ایونٹ میں 500 سے زائد ڈویلپرز اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور پاکستانی ایپس،گیمز کو عالمی سطح پر بڑھانے کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔