Author: فیصل وحید
کہتے ہیں کہ جس ملک کی سیاست میں استحکام نہ ہو، اس ملک کی معیشت میں بھی استحکام نہیں آتا۔ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ یہاں سیاست ہو یا معیشت، دونوں کا حال برا ہے۔ ہماری اس پوڈ کاسٹ کے مہمان کا تعلق بھی ان دونوں شعبوں سے ہے۔ وہ سیاست دان بھی ہیں اور معیشت دان بھی۔ ہمارے ساتھ موجود ہیں جناب مفتاح اسماعیل صاحب۔ اس دلچسپ پوڈ کاسٹ میں ہم نے مفتاح اسماعیل کے ساتھ پاکستان کے سیاسی منظر نامے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ہم نے اُن سے نئی پارٹی ’’عوام پاکستان‘‘ کی تشکیل، مستقبل کے سیاسی…
نوکر شاہی کی تباہی
اگر آپ کا بال بال قرض میں جکڑا ہو تو آپ اس سے نکلنے کے لیے کیا کریں گے؟ ظاہر ہے، اپنے خرچے کم کریں گے اور آمدن بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اگر آپ کو خدا نے ایسے نالائق بچے دیے ہوں جو خرچے پہ خرچہ کیے جائیں، تو آپ کے پاس سر پیٹنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔ اس دنیا میں آپ کا اور میرا ایک عزیز بھی ایسا بھی ہے جس کی کمر جھکی ہوئی ہے اور وہ قرض کی دلدل میں گردن تک دھنسا ہے۔ اس کے بچے عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں۔…
پاکستان کے سسٹم میں بہت برائیاں ہیں۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہر آدمی سسٹم کو کوس رہا ہے۔ پاکستان تو 1947ء میں بنا مگر ہمارے سسٹم میں یہ برائیاں کب شامل ہوئیں؟ یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کیوں کہ تاریخ سے سیکھے بغیر ہم روشن مستقبل کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔ ہم رفتار پوڈ کاسٹ پر ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہم کچھ ماضی کی باتیں کریں گے۔ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان میں کب کب غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدامات اٹھائے گئے؟ اور اس پر بات کرنے…
کہتے ہیں کہ دنیا میں کچھ کاروبار ایسے ہیں جن پر کبھی زوال نہیں آ سکتا۔ ان ہی کاروباروں میں سے ایک ’’فارما بزنس‘‘ یعنی دواؤں کا کاروبار ہے۔ اور ان میں سر فہرست وہ کمپنیاں ہیں جو دوائیں بناتی ہیں۔ ویسے منافع کمانا کوئی بری بات نہیں، مگر پاکستان میں فارما انڈسٹری کا دھندا ایک ’’گورکھ دھندا‘‘ بن چکا ہے۔ یہ رفتار پوڈکاسٹ بھی فارما انڈسٹری سے متعلق ہے جس پر بات کرنے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں شوکت علی جاوید صاحب جو پلس انٹرنیشنل اور پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنس کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ آپ درجنوں عالمی…
بچپن میں ہم ریاضی کے مضمون میں ٹیبلز یاد کیا کرتے تھے، ٹو ٹو "زا" فور، ٹو تھری "زا" سِکس۔ ایک روز میرے ذہن میں سوال آیا کہ یہ ’ٹو ٹو "زا" فور میں ’’زا‘‘ کیا ہے؟ یہ سوال میں نے اپنے نیوز روم میں موجود لوگوں سے پوچھا۔ اس وقت وہاں کوئی دس پندرہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے جن کی عمر اوسطاً تیس کے آس پاس تھی یوں میں ان میں سب سے عمر رسیدہ تھا۔ سب کافی دیر سوچتے رہے لیکن اکثر کو اس کا جواب سمجھ نہیں آیا۔ ایک صاحب نے تکّا لگانے کی کوشش کی اور…
پاکستان کے معاشی زوال کے پس پردہ حقائق جاننے کرنے اور مستحکم معاشی مستقبل کے قابل عمل امکانات پر قیصر بنگالی سے تفصیلی گفتگو کے لیے مکمل پوڈکاسٹ دیکھیے۔
سائفر کہانی
امریکا نے خواہش کی تھی، سازش نہیں، سازش نہیں تھی مداخلت تھی، سائفر کے متعلق طرح طرح کے بیانیے اب بھی گردش میں ہیں۔ آئیے ایک گھریلو مثال سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ سائفر کے اشارے کس طرف جاتے ہیں۔ ابو نے گھر میں کہا آج بھنڈی کھانے کا دل چاہ رہا ہے کتنا ہی اچھا ہو بھنڈی پکے ۔۔ بس اسی رات ڈنر میں بھنڈی پک گئییعنی بھنڈی ابو نے خود تو نہیں پکائی ۔۔ مگر گھر میں جو ان سے لائل لوگ ہیں جو ان سے پیار کرتے ہیں امی ۔۔ بہن ۔۔ پھپو ۔۔ دادی…
2 جج 2 کہانیاں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے ہمایوں دلاور خبروں میں ہیںٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہےجہاں عمران خان کے مخالفین نے ان کے فیصلے کو بہت سراہا، وہیں تنقید بھی خوب ہو رہی ہےکہا جا رہا ہے جج صاحب نے فیصلہ سنانے میں جلدی دکھائی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیےیہ فیصلہ سنانے کے بعد اگلے ہی دن ہمایوں دلاور صاحب چھٹیوں پر بھی چلے گئےاور اب سیشن کورٹ کے ایک اور جج خبروں میں آ گئے ہیں، وہ ہیں فرخ فریدان کی عدالت میں کیس ہے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا، جس…
2022 میں پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو دنیا میں 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا دنیا بہت آگے نکل چکی اگر ہم زراعت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی پر بھی توجہ دیں تو یہ سیکٹر بہت ڈالر کما سکتا ہے ۔۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان میں تیار ڈیجیٹل ایپس کو دنیا میں 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، ڈاؤن لوڈ ایپس رینکنگ میں پاکستان 16 ویں نمبر پر آگیا 2018 میں پاکستان اس رینکنگ میں 27ویں نمبر پر تھایعنی 2018 سے 2020 تک پاکستان کی ایپ ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں ہر سال 30…
کچھ لوگ اُسے پیر و مرشد مان رہے ہیں ۔۔۔ تو کچھ لوگ زانی! کبھی وہ مبینہ آڈیو میں فحش گفتگو کرتا سنائی دیتا ہے ۔۔۔ تو کبھی اقوام متحدہ میں اسلام کا جھنڈا اٹھائے نظر آتا ہے! کبھی کارنرڈ ٹائیگر بن جاتا ہے، گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے ڈٹا نظر آتا ہے تو دوسری طرف عین غین کے چکر میں پھنسا نظر آتا ہے ۔ جنازوں میں بھی جانے سے گھبراتا ہے۔ ایک طرف رسول اللہ صلی اللہ وعلیہ وسلم کو اپنا لیڈر بتاتا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا کے تاتاریوں کا سپہ سالار بن جاتا ہے۔ غریبوں کے…