توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے ہمایوں دلاور خبروں میں ہیں
ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہے
جہاں عمران خان کے مخالفین نے ان کے فیصلے کو بہت سراہا، وہیں تنقید بھی خوب ہو رہی ہے
کہا جا رہا ہے جج صاحب نے فیصلہ سنانے میں جلدی دکھائی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے
یہ فیصلہ سنانے کے بعد اگلے ہی دن ہمایوں دلاور صاحب چھٹیوں پر بھی چلے گئے
اور اب سیشن کورٹ کے ایک اور جج خبروں میں آ گئے ہیں، وہ ہیں فرخ فرید
ان کی عدالت میں کیس ہے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا، جس میں ملزمہ اُن کے کولیگ کی بیوی ہیں
جس میں ان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے
انہوں نے ساتھی جج کی بیوی سمیہ عاصم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
فرخ فرید نے اپنے ریمارکس میں کہا ‏میرے لیے آج فیصلہ کرنا مشکل ہے، آپ میرے کولیگ کی بیوی ہیں، لیکن جہاں انصاف کی بات ہوگی، میں انصاف کروں گا
اس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
ویسے اس سے پہلے فرخ فرید نے نو مئی کے حوالے سے دو مقدمات کا فیصلہ بھی سنایا تھا، ان پر بھی لوگ حیران ہوئے تھے
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو مقدمہ میں نامزد کرنا پولیس کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے، اس کا مقصد عمران خان کو ہراساں کرنا تھا
آپ دونوں جج صاحبان کے فیصلوں کو کیسا سمجھتے ہيں؟

شیئر

جواب لکھیں