اگر دنیا گھومنی ہے، وہ بھی مفت میں، تو بھائی فارن منسٹر بن جاؤ، بہت اسکوپ ہے۔
بلاول بھٹوآج کل انڈیا کے ٹؤر پر ہیں، بڑی خبریں بن رہی ہیں، بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ جب سے وزیر بنے ہیں، شاید ہی کبھی پاکستان میں نظر آئے ہوں۔
وہ امریکا کے پانچ، عرب امارات کے تین، چین اور سعودی عرب کے دو، دو اور مصر، ترکی، ایران اور سنگاپور کے وزٹ بھی کر چکے ہیں۔ یورپ کے تو انھوں نے سات چکر لگا لیے ہیں۔
رفتار ڈیٹا ٹیم کا اندازہ ہے صرف 9 مہینوں میں بلاول نے اتنا ٹریول کیا ہے کہ یہ دنیا کے 5 چکر بنیں گے۔
ابھی تو اُن کی وزارت چل رہی ہے، نجانے اور کتنا گھومیں گے!
ویسے شکر ہے بلاول کو سپارکو کا چیئرمین نہیں بنایا، ورنہ وہ تو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ڈیرے ڈال لیتے۔ صحیح کہہ رہی ہوں نا؟