پاکستان بن گیا نمبر ون اور بابر اعظم نے پار کیا ایک اور اہم سنگِ میل۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں انھوں 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کر لیے۔ وہ بھی صرف اور صرف 97 اننگز میں۔ یہ تیز ترین 5 ہزار رنز کا نیا ریکارڈ ہے۔

بابر سے پہلے یہ ریکارڈ تھا ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملا کے پاس، جنھوں نے 101 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے۔ پھر بابر نے اسی میچ میں اپنی 18ویں سنچری بھی بنائی۔ اب سعید انور کے 20 سنچریوں کے نیشنل ریکارڈ کے بہت قریب ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟ سچن تنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اب خطرے میں ہے؟  وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ بابر نے صرف 97 اننگز میں 18 سنچریاں بنائی ہیں، یعنی ہر 5.38 اننگز میں ہنڈریڈ۔

اگر وہ اسی رفتار سے کوہلی جتنی یعنی 265 اننگز کھیل گئے تو 49 سنچریاں بنا لیں گے یعنی بالکل سچن جتنی۔

اور ہاں! اگر بابر کو سچن جتنی یعنی 452 اننگز کھیلنے کو ملیں تو پھر تو بات ہی نہ کریں، بابر کی سنچریاں ہو جائیں گی 84۔ اس وقت بابر کی عمر ہے صرف 28 سال، کیریئر لمبا چلا اور وہ ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہی نہیں، بہت سے ریکارڈ ٹوٹیں گے۔

شیئر

جواب لکھیں