پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونے سے جہاں بہت سے کام بند ہو گئے ہیں، وہیں گیمرز بھی بہت پریشان ہیں۔ صرف کھیلنے کے لیے نہیں، بلکہ کمانے کے لیے بھی۔
PUBG موبائل پرو لیگ ساؤتھ ایشیا کا گرینڈ فائنل ہونے والا تھا۔ صرف پاکستانی ٹیموں کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہے اور ہماری فائنلسٹ ٹیمیں کھیل نہیں سکتیں۔
پب جی فائنل میں ٹوٹل 16 ٹیمیں کھیلیں گی، جن میں سے 6 پاکستانی ہیں۔ باقی ٹیموں کا تعلق منگولیا اور نیپال سے ہے اور یہ سب کھیلیں گی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی پرائز منی کے لیے۔ یعنی ساڑھے 4 کروڑ روپے stake پر لگے ہوئے ہیں۔
تو جان لڑا دو پاکستانیو! اگر جیت گئے تو اسے پب جی ایڈمنسٹریشن کی مہربانی سمجھنا۔ اور ہار بھی گئے تو کوئی بات نہیں، اتنے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بھی چھوٹی بات نہیں۔