یار حد ہی ہو گئی، ایسا تو گلی محلے کی کرکٹ میں بھی نہیں ہوتا۔ ایک کو بچاؤ تو دوسرا الجھ رہا ہے، دوسرے کو بچاؤ تو تیسرا لڑنے کو تیار ہے۔ یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل!

جس میں مقابلہ تھا رائل چیلنجز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا۔ لڑائی کی شروعات ہوئی افغان فاسٹ بالر نوین الحق اور وراٹ کوہلی کی بحث سے۔ امپائروں نے بیچ بچاؤ کروایا اور وقتی طور پر معاملہ ٹھنڈا ہو گیا۔

لیکن میچ جیتنے کے بعد جب دونوں ٹیمیں ہاتھ ملا رہی تھیں، تب نوین الحق نے کوہلی کو کچھ کہہ دیا اور لڑائی پھر شروع ہو گئی۔ جس میں گلین میکسویل نے بیچ بچاؤ کروایا۔

خیر، پھر انٹری ہوتی ہے گوتم گمبھیر کی۔ جب لکھنؤ کے پلیئر کائل میئرز وراٹ سے بات کر رہے تھے تو گمبھیر اچانک آئے اور میئرز کو بازو سے پکڑ کر ایک طرف لے گئے۔ وہ غصے میں وراٹ کی طرف اشارہ کر کے کچھ کہہ رہے تھے اور پھر ہوا دونوں Bad Boys کا آمنا سامنا۔

اس سارے ہنگامے میں کوہلی اور گمبھیر پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ لگا ہے اور نوین الحق پر 50 فیصد۔ ویسے آپ کے خیال میں یہ غلطی کس کی تھی؟

شیئر

جواب لکھیں