کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈیا کے شہر دلی میں جو شہری 300 یونٹ استعمال کرتا تو اس کا بل کتنا آتا ہے ۔۔ اور افغانستان میں میں کتنا آتا ہے ۔۔ آئیے ذرا جانتے ہیں ۔۔ مگر پڑوسیوں کی بات کرنے سے پہلے ہم ذرا اپنے گریبان یعنی پاکستان میں جھانک لیتے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے ۔۔
پاکستان میں بجلی کے بل دیکھ کر لوگ سر پکڑے بیٹھے ہیں ۔۔ سوچ رہے ہیں کہ اب راشن ڈلوائیں یا بجلی کے بل بھریں ۔۔ کئی
جگہ احتجاج ہورہا ہے ۔۔ بل نا بھرنے کی تحریک چل رہی ہے ۔۔
کہا جاتا ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں ۔۔ کفر کا نظام تو ہم ترقی یافتہ ممالک میں چلتے دیکھ ہی رہے ہیں مگر یہاں یہ ظلم کا نظام 75 سالوں سے چلتا آ رہا ہے اسی لیے یہ ملک نہیں چل رہا ۔۔
آئیے میں آپ کو تین بل دکھاتا ہوں جس کا موازنہ کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس ملک میں کس قدر ظلم کا نظام نافذ ہے۔
یہ بل ایک واپڈا ملازم کا ہے جو کل حامد میر صاحب نے بھی شیئر کیا تھا ۔۔ انہوں نے 1200 یونٹ استعمال کیے ہیں اور ان کا بل ہے صرف 716 روپے ہے ۔۔ 1200 یونٹ کا جو بل عام شہری کے لیے تقریبا 50 ہزار بنتا ہے وہ ان صاحب کو ٹیکس چھوٹ اور بجلی کی قیمتوں میں ملنے والی سبسڈی کے بعد صرف 716 روپے رہ گیا ۔۔
اب یہ بل دیکھیں یہ کراچی کے ایک صاحب کا بل ہے ۔۔ انہوں نے 330 یونٹ استعمال کیے ہیں اور ان کا بل آیا ہے 17 ہزار چار سو روپے ۔۔ جس میں 10 ہزار روپے تو بجلی کی قیمت ہے اور باقی 7 ہزار سے زیادہ کے ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں ۔۔
اب ذرا انڈیا کی بات کرلیتے ہیں۔۔ یہ دلی کے شہری کا بل ہے
اس نے 310 یونٹ استعمال کیے ہیں اور اس کا بل آیا ہے 1210 روپے ۔۔
اب بہت سے لوگ کہیں گے کہ بھائی وہاں کی کرنسی ہم سے زیادہ ہے ۔۔ تو بھائی بالکل زیادہ ہے ایک انڈین روپیہ 3 روپے 60 پیسے کا ہے اگر اس بل کو پاکستانی روپے میں کنورٹ بھی کرلیں تو بھی یہ 4 ہزار 356 بنتا ہے ۔۔ مگر یہاں اتنے ہی یونٹ کا بل سترہ ہزار کیوں ہے؟
خیر یہ اسی ملک کے شہری کا بل ہے جو ہمارے ساتھ آزاد ہوا ہم نے ہر میدان میں اس سے مقابلہ کرنے کا خواب دیکھا ۔۔ وہ چاند پر پہنچ گیا اور ہم زمین دھنستے جا رہے ہیں ۔۔
ہمارا ایک اور پڑوسی بھی ہے جو دہائیوں سے جنگ کی لپیٹ میں رہا ۔۔ افغانستان کی بات کررہا ہوں ۔۔ وہاں 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے کے لیے فی یونٹ 3.75 پیسے ہے ۔۔ اسے اگر پاکستانی روپوں میں کنورٹ کریں تو یہ تقریبا تیرہ روپے فی یونٹ بنتا ہے ۔۔
اور پاکستان میں 3 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو ٹیکس ملا کر فی یونٹ 53 روپے کا پڑ رہا ہے ۔۔ اللہ رحم کرے ہماری حالت پر ۔۔

شیئر

جواب لکھیں