Author: رفتار
دل کو چھو لینے والی اس ویڈیو میں ہم آپ کو ملا رہے ہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے ارجن لال سے۔ ارجن ایک غیر معمولی مرض 'پروجیریا' میں مبتلا ہے۔ اپنی اس حالت کے باوجود ارجن کو لوگوں ظلم اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کرتا ہے۔ جب ہم کراچی میں ایک پُل کے نیچے رہنے والے ارجن کی روزمرہ زندگی پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ہمدردی کے ساتھ اس کی زندگی کے چیلنجز بھی نظر آتے ہیں۔ یہ کہانی ہمدردی کی اہمیت اور خود سے مختلف…
پاکستان بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ڈالر 300 کو چھو رہا ہے، آئی ایم ایف ہمیں قرضہ دینے سے انکاری ہے، حکومت آزادئ اظہار اور سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے، لیکن کیا یہ صورت حال صرف اِن 11 مہینوں کی وجہ سے ہے؟ پاکستان کے معاشی بحران کے اصل اسباب کیا ہیں؟ کیا امید کی کوئی کرن باقی ہے؟ چیف ایڈیٹر 'رفتار' فرحان ملک نے معروف ماہرِ معیشت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے علی حسنین سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا ڈالر سے پیار کرے بارے میں پردہ اٹھایا اس پاکستانی ڈرامے سے…
پاکستان کا برین ڈرین۔ یہ وڈيو پاکستان کے قابل اور باصلاحیت ترین نوجوانوں کے ملک چھوڑنے کی داستان بیان کرتی ہے۔ انتہائی ماہر پروفیشنلز سے لے کر پُر عزم انٹریپرینیورز تک، سب بہتر مواقع کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں اور ہم ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آخر اتنے باصلاحیت افراد ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں اور اس کے معیشت اور معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ اس وڈیو کا مقصد یہ ہے اس امر پر بات شروع ہو کہ پاکستان کس طرح اپنے سب سے اہم وسائل کو برقرار رکھ سکتا ہے اور…
آسکرز میں ایشیا کا راج
کچھ اندازہ تو تھا کہ Everything Everywhere All at Once آسکر ایوارڈز میں تہلکہ مچا دے گی لیکن یہ توقع بالکل نہیں تھی کہ پورے 7 آسکرز لے اُڑے گی۔ بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین سپورٹنگ ایکٹر، بہترین سپورٹنگ ایکٹریس، بہترین اسکرین پلے اور بہترین فلم ایڈیٹنگ بھی، سمجھیں میلہ ہی لوٹ لیا۔ Everything Everywhere All at Once نے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں کُل 11 نامزدگیاں حاصل کیں۔ اسے بہترین اوریجنل اسکور، بہترین اوریجنل سونگ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن اور بہترین سپورٹنگ ایکٹریس میں ایک مزید نامزدگی بھی ملی۔ یہ فلم کہانی ہے ایک ایسی تارکِ وطن خاتون کی…
رفتار کی یہ وڈیو پاکستان کے معاشی بحران کے اصل اسباب پر سے پردہ اٹھاتی ہیں، یعنی پاکستان کے سرکاری ملازمین کے انتہائی لگژری لائف اسٹائل پر سے۔ کیا ہم اب بھی گوروں کے غلام ہیں؟ رفتار بتائے گا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آخر ہر کوئی سرکاری ملازم کیوں بننا چاہتا ہے؟ کیونکہ سرکاری ملازمت کے ساتھ جو الاؤنس، مراعات اور پینشن ملتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ملک تو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، لیکن ہماری بیوروکریسی وہ سارے مزے لوٹ رہی ہے جو برٹش راج سے وراثت میں ملے تھے۔ کمشنر سرگودھا پاکستان کے…
علیزہ شاہ کے خلاف ایک اور اداکارہ کے الفاظ
لاہور فوڈ اسٹریٹ
لاہور فوڈ اسٹریٹ کے اس ولاگ میں ہم آپ کو لے جا رہے ہیں لاہور کے حویلی ریسٹورنٹ پر جو اپنی کڑاہی اور حویلی خلیل خان کی تاریخی عمارت کی وجہ سے معروف ہے۔ اس ریسٹورنٹ کے گرد قلعہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مینارِ پاکستان جیسی تاریخی عمارات ہیں۔ آنے والے مہمان چھت پر بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں سے قلعہ لاہور کا دلکش نظارہ کھانے کے لطف کو دوبارہ کر دیتا ہے۔ جہاں تک کھانے کی بات ہے تو حویلی اپنے صاف ستھرے اور تازہ دیسی کھانوں کی وجہ سے معروف ہے جو لاہور کے بہترین باورچی بناتے…
پی ڈی ایم موجودہ معاشی بحران کی تنِ تنہا ذمہ دار ہے، کیا اسحٰق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی صورت دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے میں اتنی تاخیر کیوں کی؟ ایک کمیشن قائم ہونا چاہیے جو بتائیے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدے کیے تھے اور اسحٰق ڈار کے اقدامات کی تفتیش بھی کرے۔ اگر اسحٰق ڈار کی غلطی ثابت ہو جائے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے اور نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہو تو انہیں مکمل طور پر…
ہم اپنی زندگیوں، روز کی بھاگ دوڑ اور آفس آنے جانے میں مصروف اور اپنی زندگی تک دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ کچھ بہتر کما سکیں۔ پھر ہماری نظروں کے سامنے ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو ہماری توجہ حاصل نہیں کر پاتے۔ رفتار ایک خصوصی سلسلہ "سڑک کہانی" لا رہا ہے۔ اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ لوگ کتنی سخت محنت کرتے ہیں لیکن وہ لوگوں کے سامنے نہیں آتی۔ یہ اس سلسلے کی پانچویں قسط ہے اور ایک کروڑ پتی کی حیران کن داستان ہے، جو اب کراچی کی سڑکوں پر کتابیں بیچتا ہے۔ لکھ…
