پچھلے کئی دن سے سوشل میڈیا پر مختلف تجزیہ کار 5 ہزار کے نوٹ کی بندش کی تجویز دے رہے ہیں اور اسے ملک میں کرپشن، مہنگائی کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ اب اس سلسلے میں فنانس ڈویژن کا ایک نوٹی فکیشن بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر کے بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

Raftar Bharne Do

جعلی نوٹفکیشن کے وائرل ہوتے ہی وزارت خزانہ نے اس کی تردید کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

وزارت اطلاعات نے بھی نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر ہینڈل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے بلکہ اس سے قوم کو نقصان بھی ہوتا ہے۔ ایسے غیرذمے دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

کیا 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے سے کرپشن ختم ہوسکتی ہے؟

ویسے یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا بڑی مالیت کے نوٹ کرپشن میں آسانی فراہم کرتے ہیں؟ کیا 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے پاکستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں؟ کیا دنیا کے دیگر ممالک میں ایسا کیا گیا ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب آپ کو اس ویڈیو میں ملیں گے۔

شیئر

جواب لکھیں