کیا کہا؟ ابھی تک ویلے گھوم رہے ہو؟ تو بیٹا! شادی صرف تمھارا مسئلہ نہیں، دو کروڑ بیس لاکھ پاکستانیوں کا پرابلم ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ بتاتی ہے یہ پاکستان کے ہر گھر کا مسئلہ ہے، تبھی تو 10 فیصد آبادی اچھے رشتے ڈھونڈتی پھر رہی ہے۔
پاکستان میں کزن میرج بہت عام ہے، لیکن اگر خاندان میں اچھا رشتہ نہ ملے تو والدین ذات برادری سے باہر تلاش کرنے لگتے ہیں۔ لیکن اِس ماڈرن دور میں بھی والدین خاندان سے باہر شادی کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اچھے رشتے ہیں کہاں؟ بلکہ اس سے بھی اہم سوال یہ ہے کہ اچھا رشتہ ہوتا کیا ہے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر تمھیں حور پری چاہیے، آئینے میں اپنا منہ بھی دیکھ لے بھائی!
اور بہنوں سے کہوں گا جس طرح جہیز ایک لعنت ہے، اسی طرح ایک لاکھ سے زیادہ تنخواہ والا لڑنکا ڈھونڈنا بھی لعنت ہے۔
اب آپ کی ہٹ رہی ہے نا؟ چلیں میں کٹتا ہوں!