مسلم دنیا میں سب سے پرانی ڈیموکریسی ہے ترکی۔ جمہوریت بننے کے 100 سال مکمل ہونے کے بعد 14 مئی کو ملک میں الیکشنز ہو رہے ہیں  اور یہ انتخابات بہت زیادہ اہم ہیں اور مقابلہ بھی بڑا ہی سخت ہوگا۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا طیب ایردوان کی حکومت بالآخر 20 سال بعد ختم ہو جائے گی؟  

ترکی میں اس وقت ریکارڈ توڑ مہنگائی ہے،  کرنسی کی ویلیو ہے گرتی ہی جا رہی ہے، جو کسر رہ گئی تھی وہ زلزلے نے پوری کر دی ہے۔

پھر آثار بھی کچھ اچھے نہیں، طیب ایردوان کی پارٹی استانبول میں میئر کا الیکشن دو بار کروانے کے باوجود ہار چکی ہے۔

سروے بھی یہی کہتے ہیں کہ اس الیکشن میں ایردوان کے مخالف اُن سے آگے ہیں۔ لیکن یہ پہلی بار تو نہیں ہوا، ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ایردوان ہار جائیں گے  لیکن وہ ہر بار اکثریت کے ساتھ جیت جاتے ہیں۔

کیا اس مرتبہ بھی جیت انھی کی ہوگی؟

شیئر

جواب لکھیں