معیشت کا تو ویسے ہی خانہ خراب تھا۔ جو کمی رہ گئی تھی، وہ حالات نے پوری کر دی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ دو اہم commodities، ڈالر اور سونا، کی قیمتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ اور ریکارڈ اضافے کے ساتھ دونوں پہنچ گئی ہیں نئی peak پر۔

ایک دن میں، صرف ایک دن میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولا قیمت 10 ہزار روپے سے زیادہ بڑھی ہے، اور اب یہ پہنچ چکا ہے 2 لاکھ 41  ہزار روپے سے بھی آگے۔

اب تو 10 گرام سونا بھی دو لاکھ سے آگے جا چکا ہے اور کھڑا ہے تقریباً 2 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولا پر۔ حالانکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت بالکل نہیں بڑھی۔ تو پاکستان میں اتنا اضافہ کیوں؟

ایک وجہ تو ڈالر کی قیمت بڑھ جانا ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے کو کراس کر چکا ہے۔ یہ حالات دیکھ کر سرمایہ کار تیزی سے گولڈ خرید رہے ہیں۔ اس سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق آ رہا ہے، جس سے قیمت پر اثر پڑ رہا ہے۔

یعنی ڈالر اور سونا آؤٹ آف کنٹرول تو تھے ہی، اب آؤٹ آف ریچ بھی ہو چکے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں