پاکستان سپر لیگ اب اپنے آخری اور فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں ہوگا  ہر میچ  بہت ہی اہم اور فیصلہ کرے گا نئے چیمپیئن کا۔ اب جو ہوگا دیکھا جائے گا لیکن فی الحال ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ "راولپنڈی کا عذاب" ختم ہوا۔ اس سیزن کا وہ مرحلہ جس نے پورے پی ایس ایل کو ہی ہلا کر رکھ دیا۔ اتنے رنز، اتنے رنز کہ اللہ کی پناہ!

سیزن 8 میں سب سے زیادہ 11 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور یہیں ہوا "باؤلرز کا قتلِ عام"۔ یہاں تو پہلے ہی میچ میں 370رنز بن گئے تھے اور پھر کُل 11 مقابلوں میں بنے 4424 رنز۔ یعنی تقریباً 202 رنز فی اننگز۔

پی ایس ایل 2023: راولپنڈی فیز

میچزاننگزرنزوکٹیںرنز فی اننگز
11224424141201.09

ایک میچ تو ایسا بھی تھا کہ جس میں دونوں ٹیمیں 250 رنز بھی پار کر گئیں اور بنے ریکارڈ 515 رنز۔ باؤلرز کے ساتھ اتنا ظلم تو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں کہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک میچ میں بننے والے سب سے زیادہ رنز میں ٹاپ تھری میچز اسی سال کے ہیں اور تینوں راولپنڈی میں کھیلے گئے۔ ایسی تباہی ہم نے تو کبھی نہیں دیکھی تھی۔

پی ایس ایل: ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز

بمقابلہرنزوکٹیںبمقامبتاریخ
کوئٹہملتان51511راولپنڈی‏11 مارچ '23
پشاورملتان48612راولپنڈی‏10 مارچ '23
پشاورکوئٹہ4834راولپنڈی‏8 مارچ '23
اسلام آبادپشاور4798ابوظبی‏17 جون '21
لاہورپشاور44212لاہور‏26 فروری '23

اس کے مقابلے میں کراچی فیز کے 9 میچز دیکھیں۔ اُن میں صرف ایک مرتبہ کوئی ٹیم 200 رنز سے زیادہ بنا سکی۔ اس سیزن نیشنل اسٹیڈیم میں کُل 2984 رنز بنے، یعنی فی اننگز تقریباً 166 رنز ہی اسکور ہوئے۔

پی ایس ایل 2023: کراچی فیز

میچزاننگزرنزوکٹیںرنز فی اننگز
9182984115165.77

پی ایس ایل 2023ء کے پانچ میچز ملتان میں بھی کھیلے گئے تھے، جن میں 10 اننگز میں صرف ایک بار کوئی ٹیم ‎200+ بنا سکی۔ ان میچز میں ٹوٹل 1651 رنز بنے یعنی فی اننگز صرف 165 رنز۔

پی ایس ایل 2023: ملتان فیز

میچزاننگزرنزوکٹیںرنز فی اننگز
510165157165.10

مطلب راولپنڈی کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں!

خیر، اللہ اللہ کر کے یہ عذاب اب ختم ہو رہا ہے اور باقی میچز لاہور میں ہوں گے جہاں کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور پھر ہوگا بِگ فائنل، جس میں فیصلہ ہوگا نئے پی ایس ایل چیمپیئن کا۔

قذافی اسٹیڈیم میں اب تک سیزن کے 5 میچز کھیلے گئے ہیں جن 10 میں سے صرف تین اننگز میں ہی 200 کا ہندسہ پار ہوا ہے، وہ بھی اس میدان پر ہونے والی پہلی تین اننگز میں۔ یہاں کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 241 رنز بنائے تھے،، جس کے جواب میں پشاور زلمی بھی 201 رنز بنا گیا۔ اس کے بعد اگلے چار میچز کی آٹھ اننگز میں صرف ایک بار ہی کسی نے 200 کو چھوا، باقی کوئی ٹیم یہاں تک نہیں پہنچی۔ بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تو ایک بار 90رنز پر ہی آل آؤٹ ہو گیا۔

پی ایس ایل 2023: لاہور فیز

میچزاننگزرنزوکٹیںرنز فی اننگز
510165679165.60

لاہور میں اب تک ہونے والے پانچ میچز میں کُل 1656 رنز بنے ہیں، یعنی فی اننگز صرف 165 رنز بنے ہیں۔ کیا اگلے اہم مقابلوں میں بھی یہی رجحان نظر آئے گا؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا لیکن ہمیں اتنا تو یقین ہے کہ پنڈی والا حال نہیں ہوگا۔

شیئر

جواب لکھیں