اواتار: دی وے آف واٹر ریلیز سے ہی دھوم مچا رہی ہے۔ لانچ ہونے کے 40 دن میں ہی مووی نے باکس آفس پر 2 ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ یہ مووی “آل ٹائم لسٹ” میں چھٹی سب سے زیادہ کمانے والی مووی بن چکی ہے۔ ڈائریکٹر جیمس کیمرون کی یہ تیسری مووی ہے جس نے 2 بلین ڈالر کا تاریخی ہندسہ عبور کیا ہے، یعنی اس کے باکس آفس بم بننے کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

جیمس کیمرون کی یہ نئی بلاک بسٹر مووی کووڈ-19 کے بعد پہلی فلم ہے جس نئے 2 بلین ڈالرز کا مائل اسٹون پار کیا ہے۔

ویسے یہ مووی زو سولڈانا کے لیے بھی جیک پاٹ ثابت ہوئی ہے۔ وہ اِس مووی میں نییتیری کے اہم کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ اور یہ بھی ریکارڈ ہے کہ 2 بلین ڈالر کمانے والی 6 موویز میں سے 4 میں زوئی نے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔ اِس سے پہلے وہ ایونجرز: انفینیٹی وار اور ایونجرز:اینڈگیم میں بھی موجود تھیں۔

اِس مووی نے امریکی سینماؤں میں مسلسل چھٹے اختتام ہفتہ (ویک اینڈ) پر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 2009 میں اواتار کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ باکس آفس میں کسی مووی کو اتنی زیادہ مقبولیت ملی ہو۔

تاریخ میں اِس سے پہلے صرف 5 موویز ایسی تھیں جنھوں نئے 2 بلین ڈالرز کا یہ ہندسہ پار کیا ہے۔ اواتار نے 2.9 ارب امریکی ڈالرز، ایونجرز: اینڈگیم نے 2.79، ٹائی ٹینک نے 2.2، اسٹار وارز: دی فورس اویکنز نئے 2.06 اور ایونجرز: انفینیٹی وار نئے 2.04 بلین ڈالرز کمائے تھے۔

اواتار 2 کی کہانی

اواتار: دی وے آف واٹر کی کہانی جیک سلی ( سیم ورتھنگٹن) اور نییتیری ( زو) کے گرد گھومتی ہے۔ سمجھیں پہلی اواتار کے ان مرکزی کرداروں کی کہانی ایک نئے موڑ پر پہنچتی ہے، جس میں وہ دونوں اپنی خاندان اور سیّارے پنڈورا کو ایک نئے خطرے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویسے اِس مووی میں سگورنی ویور، اسٹیفن لینگ اور کیٹ ونسلیٹ بھی نظر آئی ہیں۔

اواتار 1 کا ریکارڈ

دلچسپ بات یہ ہے کہ اواتار فلم 2009 میں دسمبر کے مہینے میں ہی ریلیز کی گئی تھی۔ یہ فلم 237 ملین ڈالر بجٹ سے بنی تھی۔ اِس فلم نے تو ورلڈوائڈ 2.9 بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔ یعنی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم، اور یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

کتنا خرچہ آیا؟

اواتار کے اس سیکوئل کی تیاری پر 350 ملین ڈالر سے 400 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ یعنی یہ فلم انڈسٹری کی تاریخ کی مہنگی ترین مووی ہے۔ اور اِس کے پاس ہٹ ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راسته نہیں تھا۔ کیمرون اواتار سیریز میں 2024، 2026 اور 2028 میں مزید موویز بھی لانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں