پی ڈی ایم موجودہ معاشی بحران کی تنِ تنہا ذمہ دار ہے، کیا اسحٰق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی صورت دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے میں اتنی تاخیر کیوں کی؟ ایک کمیشن قائم ہونا چاہیے جو بتائیے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدے کیے تھے اور اسحٰق ڈار کے اقدامات کی تفتیش بھی کرے۔ اگر اسحٰق ڈار کی غلطی ثابت ہو جائے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے اور نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہو تو انہیں مکمل طور پر بری قرار دینا چاہیے۔ اگر آئی ایم ایف نامعقول مطالبات کر رہا ہے تو پھر ہم حکومت کے ساتھ بیٹھنے اور کوئی راستہ نکالنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان مزمل اسلم نے پاکستان کی تازہ ترین معاشی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا۔

شیئر

جواب لکھیں