ترکی اور پڑوسی ملک شام میں زلزلے کی وجہ سے ہر آنکھ میں آنسو ہیں۔ 21 ہزار سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں، لاکھوں بے گھر ہیں، شہر کے شہر تباہ ہو چکے ہیں اور لگتا ہے یہ تعداد اور بڑھے گی۔

ترکی ان ملکوں میں شامل ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس کی پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے۔ یہ بہت طاقتور اور تباہ کن ہوتے ہیں۔ ان سے جہاں لینڈ سلائیڈز ہوتی ہیں، وہیں ساحلی علاقوں میں یہ سونامی بھی لاتے ہیں اور جہاں آبادی زیادہ ہو، وہاں تباہی پھیر دیتے ہیں۔

زلزلے کی وجوہات بہت سی ہیں : پلیٹ ٹیکٹونکس، آتش فشانوں میں میگما کی حرکت اور درجہ حرارت میں تبدیلیاں اور آبی دباؤ وغیرہ۔

ویسے تو زلزلہ کہیں بھی آ سکتا ہے، لیکن کچھ ملک ایسے ہیں جہاں زلزلے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے اور زیادہ تر نقصان بھی انہی ملکوں میں ہوتا ہے۔

جاپان

Raftar Bharne Do

بحر الکاہل کے ساحلوں پر زلزلوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ متحرک علاقہ موجود ہے، جسے 'پیسفک رِنگ آف فائر' کہتے ہیں۔ جس علاقے میں ٹیکٹونک سرگرمیاں بہت زیادہ ہوتی ہے، ان میں جاپان نمبر 1 ہے۔ ویسے تو جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے، لیکن جب زلزلہ آتا ہے تو وہ کچھ نہیں دیکھتا۔ 2011 کے توہوکو زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی 19 ہزار سے زیادہ لوگ مار دیے۔ 9.0 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کی وجہ سے فوکوشیما نیوکلیئر ڈیزاسٹر بھی ہوا۔


انڈونیشیا

Raftar Bharne Do

انڈونیشیا میں ہر سال 6.0 سے اُوپر کا کوئی نہ کوئی زلزلہ ضرور آتا ہے، جس کی وجہ سے یہ زلزلے کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ صرف 2018ء میں یہاں ایسے 9 زلزلے آئے، جن میں ہزاروں جانیں گئیں۔

یہ ملک بھی 'پیسفک رِنگ آف فائر' میں آتا ہے اور یہاں کئی آتش فشاں بھی ہیں۔ انڈونیشیا میں زلزلے کی وجہ سے سونامی بھی آتے ہیں جن میں سب سے بڑا سونامی 2004 میں آیا تھا۔ 9.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے بحرِ ہند میں سونامی آیا، جس نے 228,000 لوگوں کی جانیں لیں۔ ان میں سے 167,540 لوگ انڈونیشین تھے۔


چین

Raftar Bharne Do

چین بھی زلزلوں کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ 2008 میں چین میں 7.9 کی شدت کا ایسا زلزلہ آیا جس نے سیچوان صوبے کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ 216,000 لوگ یا تو مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے۔

اِس کی وجہ یہ ہے کہ چین کئی ایسی ٹیکٹونک پلیٹس پر موجود ہے جو مستقل ہلتی رہتی ہیں۔ 1976 کے زلزلے میں تو 300,000 سے زیادہ لوگ مرے تھے جو چینی تاریخ کا بد ترین زلزلہ ہے۔


فلپائن

Raftar Bharne Do

'پیسفک رِنگ آف فائر' کا ایک اور ملک، جس کا پہاڑی جغرافیہ یہاں زلزلوں کی بڑی وجہ ہے۔ 1976 میں یہاں آنے والے ایک زلزلے میں 4,791 اموات ہوئی تھیں۔ لیکن صرف زلزلہ ہی نہیں، فلپائن بے چارہ تو طوفانوں کی بھی زد میں رہتا ہے۔ بے چارہ فلپائن! 😥


ایران

Raftar Bharne Do
وہ ممالک جو زلزلے کی زد میں رہتے ہیں 1

بالآخر ہم 'پیسفک رِنگ آف فائر' سے باہر آ گئے ہیں۔ ہمارا پڑوسی ملک ہے ایران، جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ متاثر ملکوں میں سے ایک ہے۔ ایران کئی پلیٹ باؤنڈریز اور فالٹ لائنز پر ہے جہاں زلزلہ سرگرمی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 1990 سے آج تک ایران میں مختلف زلزلوں میں 126,000 لوگ مر چکے ہیں۔

ایران میں سب سے خطرناک زلزلہ 1990 میں گیلان صوبے میں آیا، جس میں 40.000 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔

Raftar Bharne Do

ترکی ان ملکوں کے بعد سب سے خطرناک جگہ ہے، جہاں خطرناک زلزلے آتے ہیں۔ یوریشین، افریقن اور عربین پلیٹس یہیں آ کر ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ترکی میں کئی چھوٹے بڑے زلزلے آتے ہیں۔ تاریخ میں کئی زلزلے اِس سرزمین پر آئے ہیں۔ 1939 کے ارزنجان زلزلے میں 32.000 لوگ مرے تھے اور اب 2023 کا یہ زلزلہ ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور لگتا ہے یہ ترکی کی تاریخ کا تباہ کن ترین زلزلہ بن جائے گا۔

شیئر

جواب لکھیں