پاکستان کی معیشت تو ویسے ہی دیوالیے کے قریب تھی، اس پر موجودہ ملکی حالات نے تباہی کا نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور اب دونوں نئی بلندیوں پر کھڑے ہیں۔

‏24 قیراط سونے کی فی تولا قیمت میں صرف ایک دن میں تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ پہنچ چکا ہے 2 لاکھ 41 ہزار 400 روپے پر۔ باوجود اس کے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہاں اب بھی سونے کا ریٹ وہی 2,031 ڈالر فی اونس ہے۔ اب تو 10 گرام سونے کی قیمت بھی دو لاکھ کا ہندسہ پار کر چکی ہے اور تقریباً 2,07,000 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت

بمطابق 11 مئی 2023

‏24 قیراط‏22 قیراط‏18 قیراط
فی تولا241400221282181050
فی 10 گرام206970189721155228
فی گرام206971897215523
فی اونس586750537850440063
Source: Gold.pk

اِس سال کے آغاز پر سونے کی قیمت 1,87,200 روپے تھی، یعنی صرف چار مہینوں میں 24 قیراط سونا فی تولا 54,200 روپے کا اضافہ دیکھ چکا ہے۔ جبکہ اسی عرصے میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 46,767 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستانی روپیہ بھی اس عرصے میں اپنی بدترین حالت کو پہنچ چکا ہے۔ جمعرات کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 297 روپے سے بھی آگے نکل گئے، یعنی ڈالر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔ ایک طرف جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی ہے، وہیں درآمد کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں دن دو گنا، رات چوگنا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اب بے یقینی کے حالات میں سرمایہ کاری تیزی سے سونا خرید رہے ہیں، جس سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق بھی بڑھ گیا ہے اور یہ بھی سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یعنی سونا اور ڈالر آؤٹ آف کنٹرول تو تھے ہی، اب آؤٹ آف ریچ بھی ہو گئے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں