Author: رفتار

رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ ابھی بہت سے اہم دن باقی ہیں جن میں آخری عشرہ اور اس کی طاق راتیں بھی شامل ہیں۔ اس لیے یہ موقع ہے ان دنوں کی بھرپور تیاری کا اور اس تیاری میں ہم آپ کا ساتھ دیں گے ایک کوئز کے ذریعے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ رمضان کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

مزید پڑھیں

ملیے صابر سے، وہ لاہور کی ایک کچی آبادی میں پلے بڑھے اور کباڑ میں پھینکی گئی کتابوں، اخباروں اور رسالوں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کی اور اب وہ انھی آبادیوں میں رہنے والے بچوں کی زندگی بدلنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں ہر بچے کو بنیادی تعلیم تک رسائی حاصل ہے اور وہ کئی چیلنجز، راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسلسل تنقید کے باوجود اپنے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ دل کو چھو لینے والی داستان صابر کے عزم کو بیان کرتی ہے جو اپنی برادر کے لیے کچھ کرنا چاہتے…

مزید پڑھیں

ٹوئٹر کی مشہورِ زمانہ چڑیا اُڑ گئی ہے اور اس کی جگہ ایک کتے نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ جی ہاں! 44 ارب ڈالرز کی بھاری رقم پر خریدے گئے ٹوئٹر کے ساتھ ایلون مسک کا مذاق اب بھی جاری ہے اور تازہ ترین حرکت یہ ہے کہ ٹوئٹر کا لوگو ہی اڑا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ کرپٹو کرنسی DogeCoin کے کتے نے جگہ پا لی ہے۔ https://twitter.com/TheCryptoLark/status/1643016859967709185?s=20 یہ DogeCoin کیا ہے؟ ایلون مسک نے پیر کو ٹوئٹ کیا تھا کہ انھوں نے ایک بار ٹوئٹر پر ہی کسی نے انھیں کہا تھا کہ ٹوئٹر خرید لیں…

مزید پڑھیں

یہ کہانی ہے پاکستان کے پاسپورٹ کی۔ یہ وڈیو شروع ہوتی ہے پاکستانی پاسپورٹ کے اُس مقام سے جو 1947 میں اسے حاصل تھا جب پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر ویزا کے جا سکتے تھے۔ لیکن صورت حال تبدیل ہوئی 1954 میں جب کچھ ملکوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط لگائی۔ یہ وڈیو پھر 60 کی دہائی میں بھارت اور امریکا کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں پر ویزا کی شرط لگانے کی وضاحت کرتی ہے اور یہ بھی کہ پاکستان نے خود کس طرح 1980 کی دہائی میں اسرائیل اور جنوبی افریقہ کے…

مزید پڑھیں