Author: رفتار

پاکستان کا اِس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے مہنگائی۔ محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں اِس وقت مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد ہے۔ لیکن امریکا کا جون ہوپ کنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ اکنامکس کے معروف پروفیسر اسٹیو ہینک کہتے ہیں کہ اصل میں یہ شرح 64 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، یعنی سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً دو گنی ہے۔ ہینک نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح رکھنے والے ملکوں کا ایک 'انفلیش ڈیش بورڈ' بناتے ہیں اور مختلف مواقع پر اسے ٹوئٹ بھی کر چکے ہیں۔ ان کے آخری ٹوئٹ…

مزید پڑھیں

سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک+ نے ایک حیران انگیز قدم اٹھاتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت مئی کے مہینے سے روزانہ پیداوار میں 16 لاکھ بیرل کی کمی کی جائے گی۔ بظاہر تو یہ قدم مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے ہے، لیکن سعودی عرب کے لیے یہ فیصلہ کچھ خاص ہے۔ کیونکہ لگتا ہے وہ امریکا سے آزاد معاشی حکمتِ عملی بنانے کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سعودی عرب اور روس روزانہ پیداوار میں 5 لاکھ بیرل کی…

مزید پڑھیں

انگریزی کا استعمال ہمارے ہاں تو پڑھا لکھا ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن ایک ملک ایسا ہے جو سرکاری کاغذات میں انگریزی کے استعمال پر پابندی لگا رہا ہے۔ بلکہ جو ایسا کرے گا اس پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ لگے گا، یعنی 3 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ کا۔ یہ انوکھا اور دلچسپ قانون اٹلی کی حکمران جماعت 'برادرز آف اٹلی پارٹی' لا رہی ہے۔ ویسے تو یہ تمام غیر ملکی زبانوں کا احاطہ کرتا ہے، لیکن اصل زور ہے AngloMania پر، یعنی انگریزی الفاظ کے استعمال پر۔ یہ قانون، جو ابھی منظور ہونا باقی ہے،…

مزید پڑھیں

اس وڈیو میں ہم نے کوشش کی ہے کہ آخر سانحہ سائٹ میں بچوں اور عورتوں کی اموات زیادہ کیوں ہوئیں؟ جب یہ بھگدڑ مچی تو مرد کہاں تھے؟ آٹے کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے اور یہ 7 ہزار روپے من تک جا پہنچی ہے، اس میں ایک شخص جو 30 سے 35 ہزار روپے کماتا ہے، یہ بوجھ کیسے اٹھا پائے گا؟ کیا یہ ممکن ہے کہ راشن اور مالی امداد پولیس کی موجودگی میں طریقے سے تقسیم کی جائے؟

مزید پڑھیں

ایک طرف جہاں عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں بھی بضد نظر آرہی ہیں کہ صوبوں کے الیکشن اکتوبر میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ہوں۔ ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹوزرداری، مریم نواز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین نے سپریم کورٹ کے چیف…

مزید پڑھیں

پرائیویسی خدشات اتنے بڑھ گئے ہیں اٹلی میں چیٹ جی پی ٹی پر اٹلی میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ اٹالین ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جب تک چیٹ جی پی ٹی پرائیویسی کا احترام نہیں کرے گا، اس پابندی کو برقرار رکھا جائے گا۔ https://twitter.com/Rap/status/1641819016523120642?s=20 اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 13سال یا زیادہ کی عمر کے صارفین کی عمر چیک کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ لوگوں کے پرسنل ڈیٹا کو بڑے پیمانے پر جمع اور اسٹور کرنے کا کوئی قانونی جواز بھی نہیں رکھتا۔ اب چیٹ جی پی ٹی…

مزید پڑھیں