Author: رفتار

لوگ کیا کہیں گے؟ ہمارے معاشرے میں عام طور پر لوگوں کی سوچ کا محور و مرکز یہی ہوتا ہے۔ چاہے بات زندگی کے کسی عام فیصلے کی ہو یا تصویر پر فلٹر لگانے جیسے بہت ہی چھوٹے معاملے کی۔ یہ سوچ دلوں سے اللہ کا ڈر نکال کر لوگوں کا خوف بڑھا دیتی ہے۔ آئیں اس رمضان میں یہ سوچیں کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو اللہ کا کیسا لگے گا؟

مزید پڑھیں

اس پوڈکاسٹ میں رفتار متعارف کروا رہا ہے انتہائی باصلاحیت اور نوجوان ریوبکس کیوب کے کھلاڑی ہانیال ادریس کو، جنھوں نے نہ صرف جرمنی میں میونخ اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کی، بلکہ اتنے کم وسائل ہونے کے باوجود کوارٹر فائنل تک بھی پہنچے۔ ہمارے ساتھ جانیں کہ کس طرح دو کلاس فیلوز کے درمیان چھوٹا سا چیلنج ہانیال ادریس کے ریوبکس کیوب حل کرنے کی تکنیک جاننے اور اس کھیل میں بہتر سے بہترین بننے کی وجہ بنا۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے بے یقینی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وڈیو میں ہم نے ایشیا کپ اور چیمپیئنز ٹرافی اور ساتھ ہی پاک بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ یہ ہو سکتے ہیں اور ممکن ہیں اگر دونوں ممالک کے بورڈ اور حکومتیں کچھ لچک کا مظاہرہ کریں، خاص طور پر بھارت کی۔

مزید پڑھیں

آئیے ہمارے ساتھ رمضان المبارک میں پھینی کی ثقافتی اہمیت کی کھوج لگائیں۔ پھینی ان دنوں میں ہماری خوراک کا اہم حصہ ہے اور اس میں حیرت کی بات بھی نہیں۔ یہ رمضان کی سوغات ہے۔ اس وڈیو میں ہم لاہور میں مزیدار اور مقبول پھینی بنانے کے عمل کو تفصیلاً دیکھیں گے۔ محمد جاوید سے ملیں جو 50 سال سے پھینی بنانے کے عمل کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں۔ ان کی ےہرنمائی سے ہم پھینی بنانے کے مختلف مراحل دیکھیں گے، اور اس دل پسند سوغات کو بنانے کے لیے درکار وقت اور محنت دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں

وقت بدلتا رہتا ہے اور اِس کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ جس فون پر آپ یہ وڈیو دیکھ رہے ہیں، اسی کو لے لیں۔ صرف 50 سال میں یہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے؟ جی ہاں! ٹھیک 50 سال پہلے اپریل 1973 میں پہلا موبائل فون بنا تھا۔ موٹورولا کے مارٹن کُوپر نے اپنی کمپنی کے ایک پروٹوٹائپ فون سے ایک کال کی تھی۔ اس فون کا وزن ایک کلو تھا، جو 10 سال بعد 1983 میں مارکیٹ میں آیا۔ اور پھر دنیا ہی بدل گئی! موبائل فون نے رابطے آسان کیے، زندگی آسان کی اور ہمیں…

مزید پڑھیں

بلوچستان کے نوجوانوں کو ملیں گی ایک ہزار اسکالرشپس! لیکن کیسے؟ تو ہوا یہ ہے کہ بلوچستان حکومت نے ایک کمپنی ٹیک ویلی پاکستان کے ساتھ MoU پر سائن کیے ہیں۔ جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالرشپس دے گا ٹیک ویلی پاکستان میں گوگل کا کنٹری پارٹنر ہے، جو اس پروجیکٹ پر بلوچستان گورنمنٹ کے ساتھ collaborate کر رہا ہے۔ اس ادارے نے بلوچستان کے ڈپارٹمنٹس کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جن میں کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کی لاگت 5 لاکھ ڈالرز ہوگی، جو گوگل…

مزید پڑھیں

اگر آپ مسجد میں ہیں اور آپ کا فون بجنا شروع ہو جائے تو یہ غلط ہے، اگر آپ مسجد میں بیٹھے خطبہ سن رہے ہیں اور ساتھ ہی فون پر بات کر رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ اگلی صفوں میں جانے کے لیے نمازیوں کو پھلانگنا بھی غلط ہے، اسی طرح بچوں کے نماز کے دوران پچھلی صفوں میں دھکیلنا بھی مسجد کے آداب کے خلاف ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے، اسے اپنا ڈرائنگ روم نہ بنائیں۔

مزید پڑھیں

سڑک کہانی کی یہ قسط کہانی ہے ایک 'آئرن لیڈی' کی جو کراچی میں ایک ٹریفک سگنل پر کاسمیٹکس اور ملبوسات بیچتی ہیں۔ دو بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا بڑا کاروبار تھا اور وہ بہت کماتے تھے لیکن پھر کاروبار میں نقصان ہوا اور اب وہ بے روزگار ہوکر گھر بر بیٹھے ہیں۔ کوئی نوکری بھی ایسی نہیں جس سے مناسب کمائی ہو سکے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ گھر کے لیے کمانا صرف مرد کی ذمہ داری نہیں، میاں بیوی دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ انھیں شوہر نے جو اعتماد اور سوچ دی…

مزید پڑھیں