Author: رفتار
برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے کار مینوفیکچررز کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ پٹرول اور ڈیزل گاڑیاں ایک حد سے زیادہ نہ بنائیں۔ یوں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ حکومت نے طے کر دیا ہے کہ ایک کار مینوفیکچرر سال میں کتنی پٹرول یا ڈیزل گاڑیاں فروخت کر سکتا ہے اور یہ ہدف پورا نہ ہونے کی صورت میں اسے کتنا جرمانہ ہوگا۔ یہ قدم الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھانے اور نیٹ زیرو اہداف حاصل کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت…
کراچی میں رمضان کے مبارک مہینے میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی افراد جان سے گئے اور زخمی بھی ہوئے۔ سانحہ سائٹ میں در حقیقت ہوا کیا؟ ہم پیش کر رہے ہیں اس پورے واقعے کا مکمل خلاصہ۔ ہمارے رپورٹرز نے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس واقعے کا اصل ذمہ دار کون ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس واقعے کے حوالے سے کوئی معلومات موجود ہیں تو ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
دہی بڑوں کے بعد اب آ گیا گلاب جامن چیلنج، ہمارے ماہر کراچی کے ٹاپ برانڈز کے گلاب جامن چکھیں گے اور انھیں نمبر دیں گے۔ رحمتِ شیریں، عصرِ شیریں، بھاشانی ، محمود سوئٹس اور دل پسند کا مقابلہ ہے ذائقے، بناوٹ اور معیار میں۔ ہمارے ماہرین نے ہر برانڈ کا جائزہ لیا اور یہ مشکل کام انجام دیا۔ تو کون بنے گا گلاب جامن کا چیمپیئن؟
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے ایک ایسی خاتون کو زبان بند رکھنے کے لیے پیسے دیے تھے، جن سے ماضی میں ان کے جنسی تعلقات تھے۔ یہ اسٹیفنی کلیفرڈ نامی خاتون ہیں کہ جن کا فلمی نام اسٹورمی ڈینیئلز ہے۔ جنھیں انتخابات سے پہلے خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز دیے گئے تھے۔ ٹرمپ نے بعد ازاں الیکشنز میں کامیابی حاصل کی اور امریکا کے 45 ویں صدر بنے۔ https://twitter.com/nytimes/status/1641553740787331073?s=20 یہ امریکی تاریخ میں پہلا…
سعودی عرب چین اور روس کے بنائے گئے بلاک میں شامل ہو رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ریاض کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور امریکا ویسے ہی مشرق وسطیٰ سے دور ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی کابینہ نے ملک کی شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور 'ڈائیلاگ پارٹنر' شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں روس، چین اور وسطِ ایشیا کی سابق سوویت ریاستوں نے بنائی تھی، جو ان ملکوں کا ایک سیاسی اور سکیورٹی بلاک ہے۔ خطے میں مغرب کے اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے…
پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے اثر و رسوخ میں کمی آئی ہے اور زوال شروع ہو چکا ہے۔ جب عمران خان وزیر اعظم بنے تو مخالفین سمجھے کہ ان کی کامیابی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کی وجہ سے ہے۔ جب انھیں ہٹایا گیا تو یہ واضح ہو گیا کہ کوئی ان سے ناخوش تھا۔ اس وڈیو میں ہم پاکستان کی سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور مریم نواز کے پیچیدہ تعلق پر گہری نظر ڈالیں گے۔ ہم نے پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت، ملک کے سیاسی منظرنامے…
