Author: Faisal Ayub

گرین لائن، پیپلز بس سروس۔ منی بسیں، موئنجو دڑو دور کی کھٹارا بسیں۔ کراچی والوں کو ٹرانسپورٹ کے نام پر جو کچھ مل رہا ہے وہ کتنا ناکافی ہے اس کا بھانڈا ورلڈ بینک نے کئی سال پہلے ہی پھوڑ دیا تھا۔ عالمی بینک کی 2019 کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 15 ہزار بسیں ہونی چاہییں۔ مگر آج چار سال بعد بھی کراچی میں کتنی بسیں چلتی ہیں؟ صرف 1 ہزار انتیس ۔ ان میں پیپلز بس سروس کی 240، گرین لائن کی 100 اور پرائیوٹ سیکٹر کی طرف سے چلائی جانے والی…

مزید پڑھیں

ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دینے آرمی چیف جنرل عاصم منیر خود میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کراچی اور لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔۔ چار گھنٹے جاری رہنے والی ان ملاقاتوں سے بڑی خبریں آ رہی ہیں ۔۔آئی ایس پی آر نے تو ان ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا لیکن ملاقات میں شریک بزنس مین میڈیا میں تفصیلات بتارہے ہیں۔تاجروں کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بزنس کمیونٹی سے دل کھول کر معیشت سے متعلق باتیں کیں، بزنس کمیونٹی کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔پاکستان میں 100 ارب ڈالر…

مزید پڑھیں

بجلی کے جھٹکوں سے بے حال عوام کو نگراں حکومت نے پہلے لالی پاپ دیا کہ انھیں ریلیف دیا جائے گا۔ کابینہ کا اجلاس بلایا گیا۔ مگر اس کے بعد اعلان ہوا کہ آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر کوئی ریلیف نہیں دے سکتے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو جو ریلیف پیکیج منظوری کے لیے اس میں بھی بجلی کی قیمت میں کسی ریلیف کا ذکر نہیں تھا بلکہ یہ کہا گیا کہ بل 4 قسطوں میں وصول کرلیے جائیں۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ قسطوں میں بل وصول کرنے سے 6 ارب روپے سے کم…

مزید پڑھیں

گاڑی سے گھسیٹ کر نکالے گئے اور ڈنڈاڈولی کرکے لے جایا جانے والا یہ شخص کوئی عادی مجرم یا دہشت گرد نہیں بلکہ پنجاب کا سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کا صدر ہے۔ انھیں رہائی کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ سادہ لباس میں یہ اہلکار اسلام آباد پولیس کے بتائے گئے جنھوں نے 77 سال کے چودھری پرویز الہیٰ کو ایم پی او تھری کے تحت نقض امن کے پیش نظر حراست میں لیا۔ انھیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا۔ ذرائع بتاتے ہیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کم از کم…

مزید پڑھیں

راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے لوٹ مار اور تشددکرنے والے درندوں میں سے ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی نکلے۔دو روز قبل تھانا وارث خان میں خاتون ٹیچر سے دو ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ مار کی تھی۔ ایک وحشی ملزم نے خاتون کی گردن جکڑ لی تھی جبکہ دوسرے نے ان کے کنگن اتارے، بالیاں نوچیں اور پرس چھین لیا تھا۔ خاتون ٹیچر زمین پر گرگئیں تو درندہ صفت ملزم نے ان کے سر پر لات بھی ماری تھی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے…

مزید پڑھیں

نیا بھر کے مسلمانوں اور خاص طور پر امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے ایک خوشی کی خبر آئی ہے۔ نیویارک شہر میں جمعہ اور رمضان میں مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اس کا اعلان سٹی ہال میں مسلم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے ہم یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہماری کمیونٹیوں کو اپنی اذانیں بلند آواز میں نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم سرخ ٹیپ کا خاتمہ کر رہے ہیں اور…

مزید پڑھیں