نبیؐ کے آنسو کی پہلی قسط میں ہم نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائی عمر میں ملنے والے غموں اور سانحات کا ذکر کیا، یہاں تک کہ آپؐ کے والد کا انتقال آپ کی پیدائش سے بھی پہلے ہو گیا۔ پھر والدہ بی بی آمنہ کا انتقال ہوا جب آپ صرف چھ سال کے تھے۔ دوسری قسط میں ہم نے پیارے نبی حضرت محمدؐ کو اپنی زندگی میں ملنے والے مزید غموں کی بات کی جن میں چچا حضرت ابو طالب، پہلی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور پیارے بیٹے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات شامل ہیں۔ یہ مشکل ترین دور کے سب سے بڑے غم تھے۔

تیسری قسط میں ہم ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور واقعہ افک کا ذکر کریں گے جس میں منافقین نے حضرت عائشہؓ پر ایک بہتان لگایا۔ اس دورِ ابتلا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا محسوس کیا اور اپنے صحابہ کو کیا کہا اور کس طرح حضرت عائشہؓ کے حق میں اللہ کی آیات اتریں؟ آئیے ان کا ذکر کرتے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں