پاکستان اور انڈیا ہوں اور لڑائی نہ ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

جنگ کا میدان نہ ہو تو کھیل کے میدان پر لڑ جاتے ہیں۔ انڈیا کہہ رہا ہے ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ پاکستان کہتا ہے ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں جائیں گے۔

لیکن یہ سارے لڑائی جھگڑے صرف کرکٹ میں ہی کیوں؟ دوسرے کھیلوں کی کہانی تو بالکل مختلف ہے۔

اگلے مہینے سیف (SAF) فٹ بال چیمپیئن شپ ہوگی بنگلور میں، پاکستان کھیلنے جائے گا۔ اگست میں چنئی میں ہوگی ایشین چیمپیئنز ٹرافی ، پاکستان کی ہاکی ٹیم کھیلے گی۔ تو کرکٹ میں کیا موت پڑتی ہے دونوں کو؟

اصل میں فٹ بال فیفا (FIFA) اور ہاکی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قانون کی پابند ہے۔ جو کہتا ہے کسی بھی ملک کے خلاف discrimination دکھائی تو پابندی لگ جائے گی۔

اب ہماری قسمت کہ کرکٹ اولمپک اسپورٹ نہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا زور چلتا نہیں۔ پاکستان، انڈیا اور سب ملکوں کی مرضی، جس سے کھیلیں، جس سے نہ کھیلیں۔ آئی سی سی مضبوط ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

شیئر

جواب لکھیں