اور کوہلی کر گیا چَیز، سنچری بنانے کا اس سے اچھا موقع ہو نہیں سکتا تھا۔  حیدر آباد کے خلاف میچ میں کنگ کوہلی نے بنائی 63 گیندوں پر ہنڈریڈ اور یوں بنگلور کے آئی پی ایل چانسز زندہ ہو گئے ہیں۔  اسی بنگلور کے، جو آج تک کوئی ٹائٹل نہیں جیتا۔

جی ہاں! آر سی بی نے کبھی آئی پی ایل ٹرافی نہیں اٹھائی۔ تین مرتبہ، 2009، 2011 اور 2016 میں فائنل بھی کھیلا۔  کوہلی بھی تھے، لیکن تینوں مرتبہ جیت نہیں سکے۔ اب ملا ہے ایک اور چانس، بلکہ یہ چانس بنایا ہے خود کوہلی نے۔

حیدر آباد کے خلاف اہم میچ میں اُن کی ہنڈریڈ لے آئی ہے آر سی بی کو ٹاپ 4 میں۔

اب صرف ایک میچ باقی ہے، وہ جیت گئے تو ہو سکتا ہے آر سی بی پہنچ جائے اگلے راؤنڈ میں۔

یہ میچ ہے ٹیبل ٹاپر گجرات ٹائٹنز کے ساتھ، یعنی مشکل ہوگا، لیکن کوہلی ہے تو ممکن ہے!

شیئر

جواب لکھیں