فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی بار ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم پہلی بار ایکشن میں نظر آئی اور پاناما کے خلاف ‎2-0 سے کامیابی بھی حاصل کر لی۔

بیونس آئرس کے مونیومینٹل اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کے لیے 80 ہزار تماشائی موجود تھے، جنھوں نے وہ منظر بھی دیکھا جس کی خواہش لیے میدان میں آئے تھے، یعنی لیونیل میسی کافری کک  پر گول۔

ارجنٹینا نے یہ میچ اسی لائن اپ کے ساتھ کھیلا، جس نے دسمبر میں فرانس کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔ یعنی یہ ورلڈ کپ reunion تھا۔

میچ کے پہلے ہاف میں تو میسی الیون پاناما کے ڈیفنس کو نہیں توڑ پائی، بلکہ پہلے 78 منٹ میں ایک گول تک اسکور نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ تھیاگو الماڈا نے 79 ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول داغا، جو اُن کا پہلا انٹرنیشنل گول  بھی تھا۔  انھوں نے میسی کی فری کک پر گول پوسٹ سے ملنے والے ری باؤنڈ پر یہ گول کیا۔

اس کے 10 منٹ بعد لیونیل میسی نے فری کک پر ایک خوبصورت گول کیا اور ارجنٹینا کی برتری کو دو گنا کر دیا۔ اِس گول کی خاص بات یہ تھی کہ یہ میسی کے کیریئر کا 800 واں گول تھا۔

باقی اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں کہ اس گول کے بعد میدان میں کیا ماحول ہوگا؟ 80 ہزار تماشائیوں کا جوش اپنے عروج پر تھا۔

یوں La Albiceleste کا میدانوں پر شایانِ شان استقبال ہوا اور انھوں نے کامیابی کے ذریعے میدانوں میں شاندار انداز میں واپسی بھی کی ہے۔

شیئر

جواب لکھیں