Author: رفتار
پاکستان اور انڈیا ہوں اور لڑائی نہ ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ جنگ کا میدان نہ ہو تو کھیل کے میدان پر لڑ جاتے ہیں۔ انڈیا کہہ رہا ہے ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ پاکستان کہتا ہے ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں جائیں گے۔ لیکن یہ سارے لڑائی جھگڑے صرف کرکٹ میں ہی کیوں؟ دوسرے کھیلوں کی کہانی تو بالکل مختلف ہے۔ اگلے مہینے سیف (SAF) فٹ بال چیمپیئن شپ ہوگی بنگلور میں، پاکستان کھیلنے جائے گا۔ اگست میں چنئی میں ہوگی ایشین چیمپیئنز ٹرافی ، پاکستان کی ہاکی ٹیم کھیلے گی۔ تو کرکٹ میں کیا موت…
ایک بار پھر نوٹ بندی؟
بھارت نے ایک مرتبہ پھر نوٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس مرتبہ نشانہ بنا ہے 2 ہزار روپے کا نوٹ۔ وہی جو 2016 کی بدنامِ زمانہ نوٹ بندی کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ ریزور بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ جس کے پاس بھی 2 ہزار روپے کے نوٹ ہیں، وہ 23 مئی سے بینک سے بدلوا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں 20 ہزار روپے سے زیادہ رقم ایکسچینج نہیں کر سکتے۔ https://twitter.com/RBI/status/1659548576010354690?s=20 2 ہزار روپے کے نوٹ پہلی بار نومبر 2016 پیش کیے گئے۔ مارچ 2018 میں ان ان کی سرکولیشن…
کوہلی نے کر دکھایا!
اور کوہلی کر گیا چَیز، سنچری بنانے کا اس سے اچھا موقع ہو نہیں سکتا تھا۔ حیدر آباد کے خلاف میچ میں کنگ کوہلی نے بنائی 63 گیندوں پر ہنڈریڈ اور یوں بنگلور کے آئی پی ایل چانسز زندہ ہو گئے ہیں۔ اسی بنگلور کے، جو آج تک کوئی ٹائٹل نہیں جیتا۔ جی ہاں! آر سی بی نے کبھی آئی پی ایل ٹرافی نہیں اٹھائی۔ تین مرتبہ، 2009، 2011 اور 2016 میں فائنل بھی کھیلا۔ کوہلی بھی تھے، لیکن تینوں مرتبہ جیت نہیں سکے۔ اب ملا ہے ایک اور چانس، بلکہ یہ چانس بنایا ہے خود کوہلی نے۔ حیدر آباد…
یہ مناظر جماعت اسلامی کے جلسوں کے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد اور شرکا کا جوش و خروش دیکھ کر جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو یہ امید ہو جاتی ہوگی کہ ان کی پارٹی الیکشن میں کشتوں کے پشتے لگا دے گی۔ مخالفین کو چاروں شانے چت کر دے گی۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ الیکشن کے نتائج آتے ہیں تو جماعت اسلامی کے حامیوں کے ارمانوں پر اوس پڑ جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ایک ایسی جماعت جس کے رہنما بے داغ کردار کے مالک اور اصول پرست…
یہ کیا بنا دیا؟
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا لوگو دیکھا؟ آخر کیا بنانے کی کوشش کی گئی ہے؟ ہاں! ورلڈ کپ ٹرافی تو ہے، لیکن۔۔۔ اوہ، اچھا یہ 2 اور 6 لکھا ہے، یعنی ورلڈ کپ کا سال! پہلی بار کسی ورلڈ کپ کے لوگو پر خود ورلڈ کپ نظر آیا ہے اور ساتھ ہی سال بھی۔ اگلا فٹ بال ورلڈ ہوگا امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں۔ میکسیکو 1970 اور 1986 میں اور امریکا 1994 میں میزبانی کر چکا ہے، ہاں! کینیڈا پہلی بار کرے گا۔ اور اس ورلڈ کپ میں 32 نہیں 48 ٹیمیں کھیلیں گی یعنی اگلا ورلڈ کپ تو بہت…
کیا کہا؟ پاکستان دنیا کی سب سے کمزور کرکٹ ٹیم ہے؟ بیٹا! کرکٹ چھوڑو، پوگو دیکھو۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں ہی نہیں، ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یقین نہیں آتا نا؟ 'رفتار اسپورٹس' بتائے گا پاکستان کرکٹ کی ون ڈے تاریخ کیونکہ آج پاکستان نے ایک بہت اہم سنگ میل پار کیا ہے، ون ڈے کرکٹ میں اس کی کامیابیاں 500 ہو گئی ہیں۔ (تصویر: PCB) تو کیوں نہ اس خوشی کا جشن منائی اور آپ کو بتائیں کہ پاکستان 50 سالوں میں اس مقام تک پہنچا کیسے؟ تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں…
