Author: رفتار
کئی دنوں تک نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی خبروں کا مرکز رہنے کے بعد بالآخر عمران خان رہا ہو گئے۔ اپنی گرفتاری اور رہائی کے درمیانی عرصے میں وہ ٹوئٹر ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر رہے۔ ویسے تو پاکستان بھر میں ٹوئٹر بند ہیں، لیکن اس کے باوجود عمران خان گزشتہ کئی روز سے ٹرینڈنگ میں ہیں، بلکہ اس وقت بھی ٹاپ 5 ٹرینڈ عمران خان یا ان سے متعلق ہی ہیں۔ لیکن یہ ٹرینڈنگ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں۔ جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں کسی نہ کسی سطح پر عمران خان ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ مثلاً قطر،…
پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونے سے جہاں عام آدمی متاثر ہو رہا ہے، وہیں اسٹارٹ اپ بھی سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اسی لیے وینچر کیپٹل ایسوسی ایشن آف پاکستان (VCAP) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر لگائی گئی پابندیاں جلد از جلد ہٹائی جائیں۔ https://twitter.com/indusvalleycap/status/1656665996072189952?s=20 VCAP کے بانی اراکین انڈس ویلی کیپٹل، i2i وینچرز، سرمایہ کار اور زین کیپٹل نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل براڈبینڈ کی "غیر معینہ مدت" کے لیے بندش اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند اور محدود کرنے سے اُن کا کام بُری طرح…
اردوغان یا قلیچ دار؟
یہ ترکی میں آخر ہو کیا رہا ہے؟ پریشان نہ ہوں، وہی ہو رہا ہے جو پاکستان میں ہونا چاہیے، جی ہاں! ترکی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ 14 مئی کو مقابلہ ہوگا صدر طیب اردوغان اور کمال قلیچ دار اوغلو کا۔ یعنی ایک طرف مغرب کے مخالف ہیں تو سامنے کھڑے ہوں گے مغرب نواز۔ اردوغان کا کہنا ہے ہم ایک مضبوط ترکی بنائیں گے، تو قلیچ دار کہتے ہیں ہم صدارتی نظام ختم کر دیں گے۔ اردوغان بات کرتے ہیں مغرب کے خلاف لیکن مخالف اعلان کرتے ہیں امریکا اور یورپ سے بہتر تعلقات کا۔ یعنی یہ مقابلہ…
پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہے، کئی ویب سائٹس بند ہیں، ٹیلی کام ادارے حیران اور عوام پریشان ہیں۔ اب جائیں تو جائیں کہاں؟ کریں تو کریں کیا؟ لیکن کیا انٹرنیٹ پہلی بار بند ہوا ہے؟ بالکل نہیں! پاکستان میں جتنی پرانی انٹرنیٹ کی تاریخ ہے، اُس پر پابندی لگانے کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہوگی۔ پاکستان میں انٹرنیٹ پر پہلا بڑا وار ہوا 2010 میں۔ جب گستاخانہ کارٹونز کی وجہ سے فیس بک اور دوسری کئی ویب سائٹس بند کر دی گئیں۔ لیکن اِس سے بھی بڑی بندش تھی یوٹیوب کی۔ یہ دن نہیں، مہینے نہیں، کئی سالوں تک…
انٹرنیٹ کا چور راستہ؟
عمران خان گرفتار ہوئے اور ملک بھر میں حالات خراب ہو گئے۔ جنھیں کنٹرول کرنے کے لیے ایک نرالا فیصلہ کیا گیا: انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔ اب پاکستان میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہیں یا اُن تک رسائی محدود ہے۔ اسی لیے لوگ ایک چور راستہ پکڑ رہے ہیں، وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں۔ صرف تین دن میں وی پی این کا استعمال آسمان پر پہنچ چکا ہے۔ پابندی کے پہلے دن، یعنی 9 مئی کو پاکستان میں وی پی این usage میں 311 فیصد اضافہ ہوا۔ جو اگلے…
معیشت کا تو ویسے ہی خانہ خراب تھا۔ جو کمی رہ گئی تھی، وہ حالات نے پوری کر دی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ دو اہم commodities، ڈالر اور سونا، کی قیمتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ اور ریکارڈ اضافے کے ساتھ دونوں پہنچ گئی ہیں نئی peak پر۔ ایک دن میں، صرف ایک دن میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولا قیمت 10 ہزار روپے سے زیادہ بڑھی ہے، اور اب یہ پہنچ چکا ہے 2 لاکھ 41 ہزار روپے سے بھی آگے۔ اب تو 10 گرام سونا بھی دو لاکھ سے آگے جا چکا ہے اور کھڑا…
پاکستان کی معیشت تو ویسے ہی دیوالیے کے قریب تھی، اس پر موجودہ ملکی حالات نے تباہی کا نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور اب دونوں نئی بلندیوں پر کھڑے ہیں۔ 24 قیراط سونے کی فی تولا قیمت میں صرف ایک دن میں تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ پہنچ چکا ہے 2 لاکھ 41 ہزار 400 روپے پر۔ باوجود اس کے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہاں اب بھی سونے کا…
