Author: رفتار

اگر دنیا گھومنی ہے، وہ بھی مفت میں، تو بھائی فارن منسٹر بن جاؤ، بہت اسکوپ ہے۔ بلاول بھٹوآج کل انڈیا کے ٹؤر پر ہیں، بڑی خبریں بن رہی ہیں، بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ جب سے وزیر بنے ہیں، شاید ہی کبھی پاکستان میں نظر آئے ہوں۔ وہ امریکا کے پانچ، عرب امارات کے تین، چین اور سعودی عرب کے دو، دو اور مصر، ترکی، ایران اور سنگاپور کے وزٹ بھی کر چکے ہیں۔ یورپ کے تو انھوں نے سات چکر لگا لیے ہیں۔ رفتار ڈیٹا ٹیم کا اندازہ ہے صرف 9 مہینوں…

مزید پڑھیں

پاکستان بن گیا نمبر ون اور بابر اعظم نے پار کیا ایک اور اہم سنگِ میل۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں انھوں 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کر لیے۔ وہ بھی صرف اور صرف 97 اننگز میں۔ یہ تیز ترین 5 ہزار رنز کا نیا ریکارڈ ہے۔ بابر سے پہلے یہ ریکارڈ تھا ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملا کے پاس، جنھوں نے 101 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے۔ پھر بابر نے اسی میچ میں اپنی 18ویں سنچری بھی بنائی۔ اب سعید انور کے 20 سنچریوں کے نیشنل ریکارڈ کے بہت قریب ہیں۔ لیکن کیا آپ…

مزید پڑھیں

ہائے! کیا دن ہوتے تھے، جیب خرچ سے ہی پیزے اور برگر کھا لیتے تھے۔ اب تو بریانی لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی والوں کا تو بریانی سے بہت گہرا رشتہ ہے۔ خوشی کا موقع ہو تو بریانی، غم کا لمحہ ہو تو بریانی، موسم اچھا ہو تو بریانی، دل خراب ہو تو بریانی۔ لیکن دیکھیں ذرا، ایک سال میں بریانی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں؟ اب اللہ والا کی بریانی کھانی ہے تو 400 روپے لے کر جانا پڑیں گے، ابھی ایک سال پہلے یہ 220 روپے کی تھی۔ غوثیہ کی بریانی کی قیمت…

مزید پڑھیں

کیا کہا؟ ابھی تک ویلے گھوم رہے ہو؟ تو بیٹا! شادی صرف تمھارا مسئلہ نہیں، دو کروڑ بیس لاکھ پاکستانیوں کا پرابلم ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ بتاتی ہے یہ پاکستان کے ہر گھر کا مسئلہ ہے، تبھی تو 10 فیصد آبادی اچھے رشتے ڈھونڈتی پھر رہی ہے۔ پاکستان میں کزن میرج بہت عام ہے، لیکن اگر خاندان میں اچھا رشتہ نہ ملے تو والدین ذات برادری سے باہر تلاش کرنے لگتے ہیں۔ لیکن اِس ماڈرن دور میں بھی والدین خاندان سے باہر شادی کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اچھے رشتے ہیں کہاں؟…

مزید پڑھیں

مسلم دنیا میں سب سے پرانی ڈیموکریسی ہے ترکی۔ جمہوریت بننے کے 100 سال مکمل ہونے کے بعد 14 مئی کو ملک میں الیکشنز ہو رہے ہیں اور یہ انتخابات بہت زیادہ اہم ہیں اور مقابلہ بھی بڑا ہی سخت ہوگا۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا طیب ایردوان کی حکومت بالآخر 20 سال بعد ختم ہو جائے گی؟ ترکی میں اس وقت ریکارڈ توڑ مہنگائی ہے، کرنسی کی ویلیو ہے گرتی ہی جا رہی ہے، جو کسر رہ گئی تھی وہ زلزلے نے پوری کر دی ہے۔ پھر آثار بھی کچھ اچھے نہیں، طیب ایردوان کی…

مزید پڑھیں

یہ بابر اعظم کیا کر رہا ہے؟ ون ڈے میں سب سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کا ریکارڈ بنا دیا۔ ہاشم آملا، ویو رچرڈز، ویراٹ کوہلی اور ڈیوڈ وارنر جیسے بیٹسمین پیچھے چھوڑ دیے۔ آخری 16اننگز میں 13 ففٹی پلس  کر چکا ہے، چار سنچریاں بنا چکا ہے، پھر As a captain  ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا چکا ہے، نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی ہے اور individually دنیا کا نمبر وَن بیٹسمین ہے۔ یہ سارے کارنامے کرنے کے بعد کس کو پروا ہے کہ بابر کہاں کھانا کھاتا ہے؟ کس کے ساتھ کھاتا ہے؟ نہ…

مزید پڑھیں

کیا بیویوں کو شامل کر کے کونٹینٹ بنانا ضروری ہے؟ اس پر ہو چکی ہے دو بڑے یوٹیوبرز کی جنگ، جو شروع کی پاکستان میں ولاگنگ کے بادشاہ عرفان جونیجو نے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی یا فیملی کو کسی وڈیو کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔ 'چور کی داڑھی میں تنکا،' یہ بات ڈکی بھائی کو بہت زور کی لگ گئی۔ کہنے لگے میں شادی سے پہلے بھی اتنا ہی کماتا تھا اور شادی کے بعد بھی۔ عرفان نے کہا ہے میں نے کسی کو پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا، اگر کوئی پروف کر دے…

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے پاس ہے ایک گولڈن چانس، اور وہ ہے ورلڈ نمبر ون بننے کا۔ لیکن کیسے؟ ابھی بتاتا ہوں۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے تینوں ون ڈے میچز جیت لیے ہیں۔ سیریز تو اب اپنی جیب میں ہے، ساتھ ہی رینکنگ میں نمبر 3 پوزیشن بھی۔ لیکن ابھی دو میچز باقی ہیں میرے دوست! اگر پاکستان یہ دونوں بھی جیت جائے تو بن جائے گا ورلڈ نمبر ون، وہ بھی پورے 21 سال کے بعد۔ پاکستان آخری بار 2002 میں نمبر ون ٹیم بنا تھا، جب میں تین سال کا تھا،…

مزید پڑھیں