Author: رفتار
انڈین "پھڈا" لیگ
یار حد ہی ہو گئی، ایسا تو گلی محلے کی کرکٹ میں بھی نہیں ہوتا۔ ایک کو بچاؤ تو دوسرا الجھ رہا ہے، دوسرے کو بچاؤ تو تیسرا لڑنے کو تیار ہے۔ یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل! جس میں مقابلہ تھا رائل چیلنجز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا۔ لڑائی کی شروعات ہوئی افغان فاسٹ بالر نوین الحق اور وراٹ کوہلی کی بحث سے۔ امپائروں نے بیچ بچاؤ کروایا اور وقتی طور پر معاملہ ٹھنڈا ہو گیا۔ لیکن میچ جیتنے کے بعد جب دونوں ٹیمیں ہاتھ ملا رہی تھیں، تب نوین الحق نے کوہلی…
ایک ایسے وقت میں جب معیشت تیزی سے کساد بازاری کی جانب بڑھ رہی ہے، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں آنے والا انقلاب روزگار کے مواقع تیزی سے کھا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اگلے پانچ سالوں کے دوران دنیا بھر میں اتنی نوکریاں پیدا نہیں ہوں گی، جتنی ختم ہو جائیں گی۔ یہ انکشاف عالمی اقتصادی فورم (WEF) نے کیا ہے، جس نے دنیا بھر کی 800 کمپنیوں کا ایک سروے کیا ہے، جس کی بنیاد پر ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2027 تک دنیا میں 6.9 کروڑ روزگار کے مواقع پیدا…
ہر سال یکم مئی پر مزدوروں کا عالمی دن پاکستان میں بھی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے لیکن لیبر ڈے منایا کیوں جاتا ہے؟ اس دن ہوا کیا تھا یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ کہانی دراصل یہ ہے کہ یورپ اور امریکا میں جب سرمایہ دارانہ نظام نے قدم جمائے تو سارا بوجھ مزدوروں پر پڑا۔ مزدوروں کے ساتھ رویہ کچھ یوں تھا کہ ان کے کام کے اوقات بھی طے نہیں تھے کبھی ان سے 12 گھنٹے تو کبھی 14 گھنٹے اور کبھی تو 18 گھنٹے تک کام لیا جاتا تھا۔ ظلم مزید یہ کہ…
یہ وہ ملک ہے جو کبھی دنیا میں سب سے امیر تھا، لیکن آج یہ غریب ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔ ناؤرو، بحر الکاہل کا ایک چھوٹا سی جزیرہ ہے۔ ایک زمانہ میں یہاں سے ہائی کوالٹی فاسفیٹ نکلتا تھا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے تھے جرمنی اور آسٹریلیا جیسے قابض ملک۔ ناؤرو 1968 میں آزاد ہو گیا۔ اس نے اپنا فاسفیٹ بیچ کر بہت مال بنایا۔ ملک کا GDP per capita تقریباً 27 ہزار ڈالرز تک پہنچ گیا۔ آج کے لحاظ سے یہ 88 ہزار ڈالرز بنتے ہیں۔ لیکن اس چھوٹے سے جزیرے سے آخر کتنا فاسفیٹ نکلتا؟ بالآخر…
دنیا میں موٹاپا کتنا؟
دنیا میں بہت غربت ہے، بھوک ہے، مفلسی ہے لیکن شاید آپ کو یہ سن کر حیرت ہو کہ موٹاپا بھی بہت ہے۔ اس وقت دنیا کی 38 پرسنٹ آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور یہ تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ لگتا ہے 2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا موٹی ہوگی۔ موٹاپا ہوتا ہے جھیلے کی محبتوں کی سے، پیزا فرائیز اور کھابوں سے۔ اگر باڈی ماس انڈیکس 30 سے بڑھ جائے تو بندہ Obese consider ہوگا اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ موٹے ہیں Pacific Ocean کے جزیروں میں۔ ایک چھوٹے سے ملک ناؤرو…
کچھ دنوں سے بڑی باتیں چل رہی ہیں کہ پاکستان ورلڈ نمبر ون بن سکتا ہے، کیسے؟ بس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔ ہے تو بڑا مشکل کام، لیکن نمبر وَن بننا ہے تو کرنا تو پڑے گا! پاکستان اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔ اگر پاکستان سیریز کے پانچوں مقابلے جیت جاتا ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہی نہیں آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا اور بنے گا ورلڈ نمبر وَن، وہ بھی پورے 21 سال بعد۔ پاکستان صرف ایک بار ون…
