Author: رفتار

زکوٰۃ اسلام کے اہم فرائض میں سے ایک ہے کیونکہ یہ پانچ بنیادی اراکین کا حصہ ہے۔ یہ ایک طرح کی عبادت ہے جو اللہ کی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ زکوٰۃ اللہ کی دی گئی نعمتوں اور اس کی عطا کی گئی دولت پر شکر گزاری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں زکوٰۃ کا ذکر 30 مرتبہ آیا ہے، اسی سے زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ زکوٰۃ اسلام کے اہم ترین احکام میں سے ایک ہے اور زندگی کے اصل مقصد کی مسلسل یقین دہانی کرواتی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ وڈیو پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے درمیان رقابت کے بارے میں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ن لیگ کے اہم رہنما رانا ثناء اللہ کو 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں 5 مہینے اور 25 دن جیل میں رکھا گیا لیکن حکومت انھیں مجرم ثابت نہیں کر پائی۔ اب حالات بدل چکے ہیں، وہی رانا ثناء اللہ پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور تمام پیراملٹری فورسز ان کے ماتحت ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مطابق ان کے خلاف تقریباً 100مقدمات درج…

مزید پڑھیں

اس پوڈکاسٹ میں ہم زکوٰۃ کے حوالے سے آپ کے ذہنوں میں موجود تمام سوالوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مثلاً سونے یا چاندی کی کتنی مقدار ہو تو زکٰوۃ فرض ہو جاتی ہے اور زکٰوۃ کا صحیح حقدار کون ہے؟ ہم جائیداد پر زکٰوۃ کے حوالے سے بھی آپ کا ذہن واضح کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کو دولت اور اثاثوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بھی معلومات ملے گی جن پر زکٰوۃ لاگو ہوتی ہے، مثلاً نقدی، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، شیئرز اور سرمایہ کاری کی دوسری اقسام۔ یہ وڈیو نصاب کا احاطہ بھی کرتی…

مزید پڑھیں

ہمارے ہاں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان کی معیشت سویلین حکومتوں کے مقابلے میں فوجی آمروں کے دور میں بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔ لیکن یہ تاثر مکمل طور پر درست نہیں۔ چیف ایڈیٹر 'رفتار' فرحان ملک نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرِ معیشت علی حسنین سے دورِ آمریت میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے بات کی۔ اس وڈیو کے آغاز میں انھوں نے جنرل ایوب خان کے دور میں معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مشرقی اور مغربی پاکستان پر حکومت کے اخراجات کا موازنہ کیا۔ انھوں نے جنرل…

مزید پڑھیں

جو کیبن فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے تھے، اب اُن میں شام اور ترکی زلزلہ متاثرین رہیں گے۔ قطر نے تیار شدہ کیبنز سے بھرا پہلا جہاز منگل کو ترکی اور شام کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ قطر ڈیولپمنٹ فنڈ کے اعلان کے مطابق وہ دونوں ملکوں کے زلزلہ متاثرین کے لیے یہ تیار شدہ 10 ہزار موبائل ہومز بھیجے گا۔ یہ گھر ان 14 لاکھ فٹ بال فینز کے لیے بنائے گئے تھے، جو پچھلے سال نومبر دسمبر میں سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ دیکھنے کے لیے قطر آئے تھے۔ شوخ رنگوں…

مزید پڑھیں

لاہور میں واقع شاہی قلعہ میں باپ اور بیٹی کی کتھک ڈانس کہانی۔ لاہور کے تاریخی قلعہ میں پرفارم کرنے والے باپ بیٹی اپنے دلکش انداز سے آپ کو اپنے سحر میں مبتلا کردیں گے

مزید پڑھیں

لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے نے ہماری سیاست میں ریاستی اداروں کے استعمال کی ایک اور افسوس ناک مثال قائم کی ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماضی میں بھی مارتی رہی ہے۔ عمران خان کے دور حکومت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے ان کے گھر پر چھاپے مارے تھے۔ لیکن عمران خان کے گھر پر پولیس نے ایک ایسے وقت میں دھاوا بولا جب سب کو علم تھا کہ عمران خان گھر پر نہیں ہیں اور عدالت میں پیشی کے لیے…

مزید پڑھیں

عمران خان کو گرفتار کرنے گئے، درجنوں نہیں سینکڑوں اہلکار، لیکن پھر بھی ہوئے ناکام۔ آخر کیوں؟ یہ جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم عمران خان کے گھر کی لوکیشن سمجھیں۔ جس کی وجہ سے خان صاحب کا گھر ایک قلعے کی طرح محفوظ ہے۔ یہ گھر واقع ہے کنال روڈ کے بالکل پیچھے، جس طرف سے کوئی سیدھا راستہ اِس گھر کی طرف نہیں جاتا۔ یہ علاقہ بڑے بڑے درختوں اور سبزے سے گھر ہوا ہے۔ سمجھیں یہ جنگل جیسا علاقہ عمران خان کے گھر کے لیے قدرتی قلعہ بنا ہوا ہے۔ اب بات کرتے ہیں اس گھر…

مزید پڑھیں

دل کو چھو لینے والی اس ویڈیو میں ہم آپ کو ملا رہے ہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے ارجن لال سے۔ ارجن ایک غیر معمولی مرض 'پروجیریا' میں مبتلا ہے۔ اپنی اس حالت کے باوجود ارجن کو لوگوں ظلم اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کرتا ہے۔ جب ہم کراچی میں ایک پُل کے نیچے رہنے والے ارجن کی روزمرہ زندگی پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ہمدردی کے ساتھ اس کی زندگی کے چیلنجز بھی نظر آتے ہیں۔ یہ کہانی ہمدردی کی اہمیت اور خود سے مختلف…

مزید پڑھیں