اور بابر اعظم کی کپتانی بچ گئی!

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بابر کے لیے بڑا امتحان تھی، کیونکہ جب سے نجم سیٹھی چیئرمین بنے ہیں، ہر دوسرے دن بابر اعظم پر سوال اٹھ رہا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر بابر نے بہت کچھ ثابت کر دیا ہے۔ ‏‏individual پرفارمنس  اپنی جگہ، لیکن پاکستان کو رینکنگ میں نمبر وَن بنانا، چاہے دو دن کے لیے ہی سہی، بہت بڑی بات ہے۔ یہ کام کر کے بابر نے اپنے سارے ناقدین کا منہ بند کروا دیا ہے۔

ویسے ہمارے کپتان کی قسمت بھی بہت اچھی ہے۔ جب بابر کو آرام کے نام پر باہر بٹھایا گیا تو ٹیم افغانستان سے بھی ہار گئی۔ اور جب کہا گیا کہ خود کو ثابت کر کے دکھاؤ، تو ایسا کر کے دکھایا کہ دنیا حیران ہے۔ پھر بھی ہم یہی کہیں گے کہ بابر کے پاس اس وقت غلطی کا کوئی چانس نہیں  ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ ہے کہ جب بھی ورلڈ کپ ہارا، کسی کی کپتانی ضرو ر گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر پاکستان کے ورلڈ کپ جتوا کر بابرِ اعظم بنتے ہیں یا پھر اپنی کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں