Author: رفتار

شاہ نواز پچھلے ڈھائی گھنٹے سے لائن میں کھڑا ہے۔ وہ پیدا تو اسی ملک میں ہوا ہے، مگر مسلسل انتظار نے اسے شک میں ڈال دیا ہے۔ کیا واقعی وہ اس ملک کا شہری ہے؟ کیا شناخت کے حصول کا کوئی با عزت طریقہ نہیں؟ تنگ آ کر وہ اب اندر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مجھے بچوں کے لیے بچوں کے لیے بے فارم بنوانا تھا۔ گھنٹوں سے باہر کھڑا ہوں۔ بس خواری ہے اور ٹائم ضائع کرنا ہے۔ سارا دن یہیں نکل جائے گا۔ پیچھے تو ہم کافی چیزوں کو پینڈنگ میں ڈال کر آئے ہیں۔…

مزید پڑھیں

ہجوم نے رخ بدلا اور اب وہ سر گنگا رام کے اسٹیچو پر پل پڑا۔ لاٹھیاں برسائیں، اینٹیں اور پتھر پھینکے۔ ایک نے تو بت کے منہ پر تارکول تک مل دیا۔ دوسرے نے بہت سے پرانے جوتے جمع کیے اور ہار بنا کر بت کے گلے میں ڈالنے کے لیے آگے بڑھا۔ مگر اچانک پولیس آ گئی اور گولیاں چلنے لگیں۔ جو گنگا رام کے بت کو جوتوں کا ہار پہنا رہا تھا وہ شدید زخمی ہو چکا تھا، اور اب اسے مرہم پٹی کے لیے سر گنگا رام ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ پہلے حصے میں ہم…

مزید پڑھیں