Author: فہد کیہر
رائلی روسو کا تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ صرف ایک دن قائم رہا ، کیونکہ اگلے ہی روز ملتان سلطانز ہی کے عثمان خان نے اسے توڑ دیا ہے۔ جنھوں نے صرف 36 گیندوں پر سنچری بنا کر نہ صرف ملتان کو اپنے آخری میچ میں بڑی کامیابی دلائی ہے بلکہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 پر آنے کے امکانات بھی روشن کر دیے ہیں۔ https://twitter.com/raftardotcom/status/1634570434728402946?s=20 یہ تیز ترین سنچری کا کارنامہ انجام دیا عثمان خان نے۔ سیزن میں اپنی محض دوسری اننگز میں ہی عثمان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی طوفانی اننگز کھیل ڈالی۔…
پشاور زلمی نے ایک مرتبہ پھر 240+ اسکور کیا، یعنی جتنی بالز ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں ہوتی ہیں، اس سے دوگنے رنز بنا دیے، پھر بھی مقابلہ ہار گئے۔ کیوں؟ رائلی روسو کی شاہکار اور ریکارڈ اننگز اور اپنے ایک اور بدترین باؤلنگ ڈسپلے کی وجہ سے۔ ملتان سلطانز مسلسل 3 شکستیں کھانے کے بعد بالآخر ایک اہم مقابلے میں بڑی کامیابی حاصل کر گیا اور یوں پلے آف میں پہنچ گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2023 پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز 10 مارچ 2023 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان نتیجہ: ملتان 4 وکٹوں سے جیت گیا 🟨 پشاور…
دماغ سے کھیلنے والے ہار گئے، دل سے کھیلنے والے جیت گئے۔ لاہور قلندرز نے سب کرکٹ ماہرین کو غلط ثابت کر دکھایا اور ایک ہی دن میں اسلام یونائیٹڈ کو عرش سے فرش پر لے آیا۔ پاکستان سپر لیگ 2023 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز 9 مارچ 2023 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان نتیجہ: لاہور 119 رنز سے جیت گیا 🟩 لاہور قلندرز226-5فخر زمان115 (57)کامران غلام41 (30) اسلام آباد باؤلنگامروفضل حق فاروقی40403حسن علی40331 🟥 اسلام آباد یونائیٹڈ(ہدف: 227)107حسن علی18 (13)ایلکس ہیلز18 (16) لاہور باؤلنگامروراشد خان40214حارث رؤف2.10162 قلندرز نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر اپنی برتری ثابت کر…
ابھی کل ہی تو ہم راولپنڈی کی اسپورٹنگ وکٹ کی بات کر رہے تھے، اور آج ہی وہ “پھٹّا” وکٹ سامنے آ گئی، جس پر 2 اننگز میں صرف 4 وکٹیں گریں اور رنز بنے 483۔ یعنی ایک نیا پی ایس ایل ریکارڈ بن گیا۔ کوئٹہ نے ناممکن کو ممکن بنا دیا اور پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑا کامیاب چَیز کر لیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1633523241544302592?s=20 یہی نہیں، اِس میچ میں اور بھی بہت سے ریکارڈ بنے : جیسن روئے نے 145 رنز بنا کر پی ایس ایل تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل ڈالی اور کوئٹہ…
پشاور زلمی کی باؤلنگ تو 207 رنز بچا گئی، لیکن ملتان سلطانز ایسا نہیں کر سکے۔ آخری اوور میں اسلام آباد کا ' قسمت کنکشن' اتنا اسٹرونگ تھا کہ وہ 18 رنز بھی بنا گیا۔ فہیم اشرف کے 26 گیندوں پر 51 رنز نے کمال کر دیا۔ اسلام آباد مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے، جبکہ ملتان مستقل تیسرا میچ ہارا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2023ء اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز 7 مارچ 2023 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان نتیجہ: اسلام آباد 2 وکٹوں سے جیت گیا 🟦 ملتان سلطانز205-5شان مسعود75…
قلندرز کے قدم قذافی اسٹیڈیم سے کیا نکلے؟ پہلے ہی قدم پر ایک بڑی شکست لاہور کو نگل گئی۔ پشاور زلمی نے 35 رنز سے ایک غیر معمولی جیت حاصل کر لی۔ پشاور زلمی نے اہم ترین میچ پر اسٹارٹ ہی سے اپنی گرفت اتنی مضبوط کرلی کہ لاہور پورا زور لگا کر بھی مقابلے میں واپس نہیں آ سکا۔ قذافی اسٹیڈیم میں مستقل 4 میچز جیتنے والے قلندرز راولپنڈی میں بری طرح ہار گئے۔ زلمی کی اِس جیت میں صائم ایوب اور بابر اعظم کی ہنڈریڈ پارٹنرشپ نے اہم کردار ادا کیا، جس پر بعد میں 200 + کا…
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تھوڑی بہت امید اب بھی باقی ہے جبکہ کراچی کی کہانی سمجھیں اب ختم ہو گئی ہے۔ پورے سیزن میں کامیابی کے لیے ترستی سرفراز الیون نے صرف 2 کامیابیاں حاصل کیں اور دونوں کراچی کنگز کے خلاف۔ جی ہاں! کراچی ایک اور میچ ہار گیا ہے، اور پی ایس ایل کی تاریخ میں 50 میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2023ء کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز 6 مارچ 2023 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان نتیجہ: کوئٹہ 4 وکٹوں سے جیت گیا 🟦 کراچی کنگز164-6ایڈم روسنگٹن69 (45)عماد وسیم30* (20) کوئٹہ…
کولن منرو کی دھواں دار ففٹی اور پھر اعظم خان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ اننگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف میں پہنچا دیا ہے۔ یہ پاکستان سپر لیگ 2023ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل پانچویں شکست ہے، جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں پڑا ہوا ہے۔ ہر مقابلے کے ساتھ اس کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات گھٹتے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہی رہا تو مسلسل چوتھا سیزن ہوگا کہ گلیڈی ایٹرز لیگ اسٹیج پر ہی پی ایس ایل سے باہر ہو جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 2023ء…
لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی دفاعی چیمپیئن ہے۔ پی ایس ایل 8 میں مسلسل پانچویں کامیابی نے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی پوزیشن اور مضبوط کر دی ہے بلکہ پلے آف بھی تقریباً کنفرم ہو گیا ہے۔ ویسے ہمیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بہت سخت مقابلے کی امید تھی، بالخصوص سیزن میں دونوں کے گزشتہ مقابلے کو دیکھتے ہوئےکہ جس میں لاہور صرف 1 رن سے جیتا تھا، لیکن راشد خان کی کمال باؤلنگ کے سامنے 181 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سلطانز 155 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان سپر لیگ…
Karachi 200+ Kar Kay Bhi Jeet Nahi Saka. IU v KK Match Mein Imad Wasim Ki Aik Aur Innings Gai Baykaar Aur Azam Khan Ka Chal Gaya Waar. Azam Nay 41 Balls Par 72 Runs Banaey Aur Islamabad United Ko Buhat Important Jeet Dila Di. Is Shikast Kay Sath Hi Karachi Kings Kay Playoffs Mein Puhanchnay Ka Chance Taqreeban Khatam Ho Chuka Hay. Lagta Hay Last Season Ki Tarah Kings Sub Say Pehlay Bahar Ho Jaey Ga. Islamabad United 202 Runs Chase Kartay Huay 69 Runs Par Hi 3 Wickets Day Chuka Tha. Colin Munro, Alex Hales Aur Rassie Van…
